• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

تصاویر: ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پاکستان نے نیپال کو 343 رنز کا ہدف دیا لیکن نیپال کی ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
شائع August 30, 2023 اپ ڈیٹ August 31, 2023

پاکستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم اور افتخار احمد کے درمیان پانچویں وکٹ پر ریکارڈ شراکت کی بدولت 6 وکٹوں پر 342 رنز بنائے اور نیپال کو 104 رنز پر آؤٹ کرکے یک طرفہ مقابلے کے بعد 238 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے اپنے کیریئر کی 19 ویں سنچری بنائی اور تیز ترین 19 سنچریاں اور 104 میچوں میں تیز ترین 5 ہزار 353 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

افتخار احمد 67 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو ایشیا کپ میں چوتھی تیز ترین سنچری تھی جبکہ ایشیا کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے، جو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی۔

بابراعظم 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کے بعد سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے اور پاکستان کی جانب سے ٹورنامنٹ کی سب بڑی انفرادی اننگز ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعدادموجود تھی—فوٹو: اے ایف پی
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعدادموجود تھی—فوٹو: اے ایف پی

نیپال کے باؤلرز نے اوپنرز کو جلدی آؤٹ کیا—فوٹو: اے ایف پی
نیپال کے باؤلرز نے اوپنرز کو جلدی آؤٹ کیا—فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے 44 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی
محمد رضوان نے 44 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم نے رضوان کے بعد افتخار احمد کے ساتھ شراکت قائم کی—فوٹو: اے ایف پی
بابراعظم نے رضوان کے بعد افتخار احمد کے ساتھ شراکت قائم کی—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم نے ون ڈے کیریئر کی 19 ویں سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی
بابراعظم نے ون ڈے کیریئر کی 19 ویں سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی

رضوان اور بابر نے اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کا اسکور آگئے بڑھایا—فوٹو: اے ایف پی
رضوان اور بابر نے اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کا اسکور آگئے بڑھایا—فوٹو: اے ایف پی

نیپال نے محمد رضوان کو رن آؤٹ کردیا—فوٹو: اے ایف پی
نیپال نے محمد رضوان کو رن آؤٹ کردیا—فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی باؤلرز نے نیپال کی کمزور بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا—فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی باؤلرز نے نیپال کی کمزور بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا—فوٹو: اے ایف پی

نیپال کے بلے باز مکمل طور پر بے بس نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی
نیپال کے بلے باز مکمل طور پر بے بس نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی

نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی
نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی