• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آئی فون اور آئی پیڈز کو 12 ستمبر تک پیش کیے جانے کا امکان

شائع August 30, 2023
—فائل فوٹو: ایپل
—فائل فوٹو: ایپل

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کی جانب سے آئی فون 15، آئی پیڈز اور اسمارٹ واچز سمیت دیگر مصنوعات کو آئندہ ماہ 12 ستمبر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

عام طور پر ایپل کی جانب سے ہر سال ستمبر کے پہلے ہفتے میں نئے فونز، آئی پیڈز، ایئر پیڈز اور اسمارٹ واچز کی پیش کی جاتی ہیں لیکن اس بار کچھ تاخیر سے مصنوعات کو پیش کیا جائے گا۔

امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کے مطابق ایپل کی جانب سے متعدد نشریاتی اداروں اور صحافیوں کو 12 ستمبر کو ہونے والی تقریب کے دعوت نامے بھجوا دیے گئے۔

کمپنی کی جانب سے مصنوعات کو پیش کیے جانے کی تقریب ایپل کی ویب سائٹ پر براہ راست بھی نشر کی جائے گی۔

کمپنی نے دعوت نامے میں واضح نہیں کیا کہ اس بار کون سی مصنوعات پیش کی جائیں گی، تاہم یہ طے ہے کہ ایونٹ میں آئی فون کے چار مختلف ماڈیول، آئی پیڈز کے بھی تین ماڈیول اور اسمارٹ واچز کے بھی کم از کم دو ماڈیول پیش کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس سال آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون پرو میکس ،ایپل واچز کی سیریز 9 اور واچ الٹرا 2 کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ آئی پیڈز اور ایئر پوڈز کی بھی مصنوعات پیش کیے جانے کا امکان ہے، علاوہ ازیں آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 17 کو بھی متعدد مصنوعات میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی نے ابتدائی طور پر جنوری 2023 میں ہی آئی او ایس 17 کو میک بک ایئر میں متعارف کرایا تھا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بار آئی فون میں ٹائپ سی چارجر دیا جائے گا جو کہ آئی فون میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی، تاہم ممکنہ طور پر تمام فونز میں ایسا چارجر نہیں دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بار آئی فون میں کیمرا کی ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کرکے اس کے میگا پکسل بھی بڑھا دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں اس بار آئی فون میں سیکیورٹی اور پرائیویسی فیچرز کو بھی اپڈیٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024