• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

صبا قمر کا ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف

شائع August 30, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

خوبرو اداکارہ صبا قمر نے کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کو ایک خاص انسان کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، جس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا۔

قبل ازیں صبا قمر نے 2022 میں فیوشیا میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ’محبت‘ تلاش کرلی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں اور پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔

اس انٹرویو میں انہوں نے مکمل طور پر محبت اور شادی کے منصوبے پر کھل کر بات نہیں کی مگر مبہم انداز میں مسکراتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ انہیں کوئی ایسا شخص مل چکا ہے جو ان کا خیال رکھتا ہے، جو ان سے غیر مشروط محبت کرتا ہے۔

اب حال ہی میں اداکارہ نے میزبان عمران اشرف کے پروگرام مذاق رات میں شرکت جہاں صبا قمر نے ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سوال پوچھا کہ ’سنا ہے کہ آپ کے گھر کے باہر پھولوں کا رش ہوتا ہے اور آپ جانتی ہی نہیں کہ یہ پھول کس نے رکھے ہیں‘، جس پر صبا قمر نے شرمیلے انداز میں جواب دیا کہ ’پیار کرنے والا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پھول پیار کرنے والے دیتے ہیں، مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی ہیں لیکن ایک انسان ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔‘

بعدازاں عمران اشرف نے سوال پوچھا کہ ’کیا آپ کی زندگی میں بھی ایسا کوئی شخص ہے؟‘

جس پر صبا قمر نے جواب دیا کہ ’ہم انسانوں کو ’کوئی‘ کی ہمیشہ ضرورت ہے، کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا۔‘

جس پر عمران اشرف نے ایک بار پھر سوال کیا کہ اس لمحے آپ ضرورت مند ہیں یا آپ کی ضرورت پوری ہو چکی ہے۔

جس پر اداکارہ صبا قمر شرما گئیں اور انہوں نے صرف ’الحمداللّٰہ‘ کے جواب ہی سے اکتفا کیا جس پر شو کے سیٹ پر موجود سب ہی فنکار اور ناظرین نے صبا قمر کا یہ جواب سُن کر تالیاں بجانا شروع کردیں اور مبارک باد دیتے رہے جس پر صبا قمر نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں عمران اشرف نے کہا کہ ’کیا آپ پروگرام کے ذریعے ’انہیں‘ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟ جس پر صبا قمر نے کہا کہ میں نروس بھی ہوں اور خوش بھی ہوں، ’اُن‘ کے لیے کہنے کے لیے میرے پاس پوری ایک کتاب ہے لیکن ابھی وقت کم ہے تو میں ایک شعر کہہ دیتی ہوں۔‘

صبا قمر نے کہا کہ وہ اپنے محبوب کو بابا بلھے شاہ کا ایک شعر اکثر سناتی ہیں جو انہیں خود بھی بے حد پسند ہے۔

پروگرام کے دوران صبا قمر نے اپنے ’محبوب‘ کو ’ڈارلنگ‘ کہتے ہوئے بابا بلھے شاہ کا شعر سب کے سامنے سُنایا۔

اگرچہ اداکارہ نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ایک بار پھر کسی کی محبت میں گرفتار ہیں، تاہم انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے یہ واضح کیا کہ وہ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا شمار بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے، جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، تاہم وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔

2022 میں صبا قمر نے پہلی بار اپنی پہلی محبت اور بریک اپ پر بات کی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ بریک اپ کے بعد خودکو سنبھالنا آسان نہیں تھا جب ان کے بوائے فرینڈ کا تعلق کسی اور سے قائم ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024