• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

راولپنڈی: نور خان ایئربیس کی حفاظت کیلئے ’بڑے آپریشن‘ کا فیصلہ

شائع August 28, 2023
سروے میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، کچرا پھینکنے اور کبوتر بازی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا — تصویر: اے پی پی
سروے میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، کچرا پھینکنے اور کبوتر بازی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا — تصویر: اے پی پی

راولپنڈی میں نور خان ایئربیس کے اطراف میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کے باعث طیاروں کے ساتھ ساتھ بیس کو بھی حفاظتی مسئلہ درپیش ہے جب کہ حکام نے اس قسم کی سرگرمی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ’بڑے پیمانے پر آپریشن‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیصلے کے مطابق پولیس اور انتظامیہ پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بیس کے آس پاس کے علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کو بھی یقینی بنائے گی۔

ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں پی اے ایف بیس نور خان کے فلائٹ سیفٹی افسر، ضلعی انتظامیہ کے افسران، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

کمیٹیوں کی جانب سے فلائٹ آپریشنز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فائرنگ، پتنگ بازی اور کچرا پھینکنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے متعدد فیصلے کیے جانے کے باوجود ایک اور واقعہ 22 اگست کو پیش آیا جب ایک اندھی گولی نے بیس پر کھڑے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے سی 130 کو نقصان پہنچایا، ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

فلائٹ سیفٹی افسر نے کمیٹی کو پیش آئے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی اور فلائٹ سیفٹی کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے بیس کے ارد گرد سول ایریاز کا سروے پیش کیا۔

پی اے ایف افسر کے مطابق ریڈ اور کریٹیکل زون ایریاز کی شناخت پی اے ایف بیس کے رن وے کے ارد گرد 3.5 کلومیٹر کے فنل ایریا اور 5 کلومیٹر کے علاقے کے طور پر کی گئی ہے۔

سروے میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، کچرا پھینکنے اور کبوتر بازی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی پابندی کے نفاذ، فائرنگ روکنے اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یونین کونسل کی سطح پر ریونیو فیلڈ ٹیموں کے تعاون سے ہوائی فائرنگ کی صورت میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے مقامی پولیس کو حساس بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو مستقل بنیادوں پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کیا جائے۔

پنجاب پروہیبیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2001 کے نفاذ کے لیے سخت اقدامات کے ساتھ پتنگ فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی اے ایف بیس نور خان کے قرب و جوار کے علاقوں، خاص طور پر فلائٹ سیفٹی افسر کی طرف سے جن علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے، میں گھر جانے والے کبوتروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی شہر خاص طور پر پی اے ایف بیس کے ارد گرد کے کے علاقے میں ٹھوس فضلہ کی انتہائی مناسب اور بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پی اے ایف بیس نور خان کے حکام کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے کئی واقعات کی اطلاع کمشنر اور پولیس کو دی گئی جس میں بے سمت گولیاں بیس کے حساس علاقوں میں گریں لیکن پولیس اب تک اس لعنت کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024