• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آخر مرد ہی اظہار محبت میں پہل کیوں کرتے ہیں؟

شائع August 24, 2023
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس بات کو نوٹ اور محسوس کیا گیا ہے کہ اظہار محبت میں مرد حضرات ہی پہل کرتے ہیں، تاہم بعض واقعات میں خواتین اس کام میں مخالف جنس سے بازی لے جاتی ہیں۔

آخر کار مرد ہی کیوں پہلے اظہار محبت کرتے ہیں، اس کا جواب جاننے کے لیے ماضی میں بھی متعدد تحقیقات کی گئیں، جن میں ماہرین نے کچھ جینز کی نشاندہی کی تو بعض تحقیقات میں اس کو ثقافت اور سماج سے جوڑا گیا۔

بعض تحقیقات میں بتایا گیا کہ مرد حضرات میں ایسے ہارمونز اور جینز پائے جاتے ہیں جو کہ انہیں ہر کام میں پہل کرنے میں مجبور کرتے ہیں۔

اسی طرح کچھ تحقیقات میں دلیل دی گئی کہ دنیا بھر میں مردانہ معاشرہ ہے اور اسی وجہ سے ہی مرد حضرات اظہار محبت میں پہل کرتے ہیں۔

تاہم کچھ عرصہ قبل امریکی ماہرین نے ایک منفرد تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ آخر ایسا کیوں ہے کہ مرد حضرات ہی اظہار محبت میں پہل کرتے ہیں؟

اسی طرح ماہرین نے اسی حوالے سے ماضی میں ہونے والی متعدد تحقیات کا بھی مطالعہ کیا اور پھر نتائج اخذ کیے۔

مذکورہ تحقیق کے لیے 3 ہزار سے زائد رضاکاروں کی آن لائن خدمات حاصل کیں، جس میں سے 76 فیصد خواتین تھیں اور تمام رضاکاروں میں سے نصف سے زیادہ نوجوان تھے۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو پہلے اظہار محبت سے متعلق ایک پریس ریلیز فراہم کی، جس میں تحقیق کا مقصد بھی بتایا گیا تھا۔

بعد ازاں ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہوں نے کسی سے محبت کی تھی تو اس کا اظہار پہلے کس نے کیا تھا؟

تحقیق میں مرد اور خواتین کے علاوہ متنازع جنسی رجحانات رکھنے والے رضاکار بھی شامل تھے۔

نئے سروے اور پرانی تحقیقات کے مطالعے کے بعد ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ پوری دنیا میں مرد ہی پہلے اظہار محبت کرتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ امریکا سے لے کر آسٹریلیا اور برطانیہ سے لے کر برازیل تک ہر جگہ اظہار محبت میں پہلے مرد ہی پہل کرتے ہیں۔

نتائج سے اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ایسے معاشروں میں بھی مرد پہلے اظہار محبت کرتے ہیں، جہاں خواتین کی حکمرانی سمجھی جاتی ہے یا وہاں خواتین کو زیادہ آزادی حاصل ہوتی ہے۔

غرض یہ کہ یورپ سے لے کر ایشیا اور امریکا تک تمام ممالک میں مرد ہی پہلے اظہار محبت کرتے ہیں اور وہ محبت ہوجانے کے بعد اپنی پسند کی خاتون سے محض 108 دنوں میں اظہار محبت کردیتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ خواتین کو اظہار محبت کرنے یا محبت کی پیش کش کے بعد اس کو قبول کرنے میں 122 تک لگتے ہیں۔

یعنی اگر کسی واقعے میں خاتون ہی پہلے اظہار محبت کرے تو بھی وہ مرد حضرات کے مقابلے تاخیر سے اظہار کرتی ہیں اور یوں اگر کوئی مرد ان سے محبت کا اظہار کرے تو بھی اسے تسلیم کرنے میں وہ وقت لگاتی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ ماہرین نے یہ بھی نتیجہ اخذ کیا کہ مرد حضرات محبت کے بعد جنسی تعلقات سمیت دیگر کاموں میں بھی پہل کرتے ہیں۔

تحقیق میں مرد حضرات کی جانب سے اظہار محبت کرنے میں پہل کرنے کی متعدد وجوہات بتائی گئیں، جیسا کہ معاشرتی اقدار، جینز اور ہارمونز کا ہونا اور کھلی ذہنیت کا ہونا وغیرہ لیکن ساتھ ہی بتایا گیا کہ یہ وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن درحقیقت ایسا کیوں ہوتا ہے، اس کا واضح جواب موجود نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024