• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عادل درانی نے میری نازیبا ویڈیوز لاکھوں میں فروخت کیں، راکھی ساونت کا الزام

شائع August 23, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل خان درانی نے ان کی نازیبا اور عریاں ویڈیوز لاکھوں روپے میں دبئی میں فروخت کی ہیں۔

اداکارہ راکھی ساونت نے عادل درانی نامی شخص سے 29 مئی 2022 میں شادی کی تھی، شادی کے کچھ ہی دنوں بعد دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے اور دونوں سے متعلق خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہیں۔

اسی دوران راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل درانی پر دوسری لڑکی سے تعلق میں ہونے کا الزام لگایا اور ریپ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد انہوں نے عادل درانی کے خلاف مقدمہ درج کرایا، بعد ازاں راکھی نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد عادل درانی کو پولیس نے رواں سال 7 فروری کو گرفتار کیا تھا اور پھر انہیں 21 جولائی کو رہا کردیا گیا تھا۔

عادل درانی کی جیل سے رہائی کے بعد راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں اپنے سابق شوہر پر مزید سنگین الزمات عائد کیے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’عادل درانی نے میری غیر اخلاقی اور عریاں ویڈیوز بناکر 47 لاکھ میں دبئی میں فروخت کی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے پاس ایسی بہت ساری غیر اخلاقی ویڈیوز ہیں جس پر میں خاموش تھی، ویڈیوز وائرل ہوجائیں گی تو میں کیا کروں گی؟ زہر کھا کر مر جاؤں؟ خودکشی کرلوں؟ پوری دنیا میری غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھی گی پھر میں کہاں جاؤں؟ دنیا کا کیسے مقابلہ کروں گی؟

راکھی ساونت نے کہا کہ ’میں عام انسان نہیں ہوں، بھارت کی سیلیبرٹی ہوں، میں ایک برانڈ ہوں۔‘

جیل سے رہائی کے بعد عادل درانی کا پہلا انٹرویو

عادل درانی نے جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔

20 اگست کو انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راکھی نے اپنے لوگوں کے ساتھ مجھے پھنسانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’راکھی جیسی خواتین سے بات کرنا بھی خطرناک ہوتا ہے، وہ کچھ بھی کر سکتی ہیں‘۔

عادل درانی نے راکھی ساونت پر شادی کے بعد رتیش نامی بوائے فرینڈ سے تعلق میں رہنے کا بھی الزام لگایا۔

راکھی ساونت کی جانب سے تشدد کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے عادل درانی نے دعویٰ کیا کہ جب میں نے راکھی سے طلاق کا کہا تو اس نے مجھے مارنا شروع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024