• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نکاح کی رات شادی سے پہلے کی تصاویر ڈیلیٹ کروائی گئیں، کرن اشفاق

شائع August 21, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ نکاح کی رات انہیں شادی سے قبل کھچوائی گئی تمام تصاویر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کروائی گئیں۔

کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی، دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔

طلاق کے بعد کرن اشفاق کو سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جا رہا ہے اور اب وہ ماضی کی طرح بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عمران اشرف سے شادی سے قبل بھی کرن اشفاق ماڈلنگ کیا کرتی تھیں۔

حال ہی میں کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے، جس دوران انہوں نے کئی انکشافات بھی کیے۔

ایک مداح نے ان سے ولاگ جاری کرنے کی فرمائش کی، جس پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے متعدد بار ولاگ بنانے کی کوشش کی لیکن ہر بار بیٹا ویڈیو کے درمیان آجاتا ہے، جس وجہ سے وہ ویڈیو کو ریلیز نہیں کرتیں کیوں کہ انہیں بیٹے کا چہرہ دکھانے کی اجازت نہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

طلاق کے بعد کی زندگی کے سوال کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ طلاق کے بعد اگر وہ نہیں ہنستیں تو بھی ان کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں اور جب ہنستی ہیں تو بھی ان کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں۔

کرن اشفاق نے لکھا کہ جب انہوں نے شادی کی تھی تب بھی ان سے متعلق باتیں کی جاتی تھیں جب ان کی طلاق ہوئی تو بھی ان کے حوالے سے باتیں کی گئیں۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ ہر حوالے سے ایک عورت کے خلاف باتیں ہی کی جاتی ہیں اور اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ ایک کان سے باتیں سنی جائیں تو دوسرے سے نکال دی جائیں۔

سابق شوہر عمران اشرف کو تاحال انسٹاگرام پر فالو کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ طلاق کے کاغذات میں یہ نہیں لکھا تھا کہ انہیں ان فالو کرکے بلاک کردینا ہے۔

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے لڑکیوں کو تجویز دی کہ پہلے شریک سفر کو دیکھیں، پرکھیں اور پھر شادی کریں کیوں کہ چاند تارے توڑ کر لانے کی باتیں کرنے والے منہ توڑ دیتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں کرن اشفاق نے کہا کہ جو دکھتا ہے وہ ہوتا نہیں اور جو ہوتا ہے وہ دکھاوا نہیں کرتے۔

نوکری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی ایسا ارادہ کرتی ہیں تو ان کے والد اور بھائی ان کی خرچی بڑھا دیتے ہیں۔

تعلیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نہ انہوں نے اداکاری اور ماڈلنگ میں گریجویشن کر رکھی ہے جب کہ صبا قمر ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خواتین کے لباس اور طرز زندگی پر تنقید کرنے والے افراد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ خود کچھ نہیں کرسکتے وہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں اور یہی لوگ اپنی شادیوں پر بولی وڈ گانوں پر ناچتے ہیں لیکن دوسروں پر طنز کرتے ہیں۔

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کرن اشفاق نے کہا کہ جب خدا چاہے گا اور جب ان کے والد ان کے لیے اچھا لڑکا تلاش کرلیں گے تب وہ دوسری شادی کرلیں گی۔

شادی سے قبل کچھوائی گئی اپنی بولڈ تصاویر کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان سے نکاح کی رات شادی سے قبل والی تمام تصاویر ڈیلیٹ کروائی گئیں۔

اگرچہ کرن اشفاق نے بتایا کہ ان سے تمام پرانی تصاویر ڈیلیٹ کروائی گئیں لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کس نے ان سے ایسا کرنے کو کہا؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024