• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

یوکرین: روسی حملے میں 7 افراد ہلاک، 117 زخمی

شائع August 20, 2023
چرنی ہیو کے قائم مقام میئر نے مجموعی طور پر 117 زخمیوں میں سے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی—فوٹو: رائٹرز
چرنی ہیو کے قائم مقام میئر نے مجموعی طور پر 117 زخمیوں میں سے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی—فوٹو: رائٹرز

یوکرین کے شمالی شہر چرنی ہیو پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکام نے حملے میں جانی نقصان کی تصدیق نے جب کہ یہ حملہ یوکرین کے اس دعویٰ کے بعد کیا گیا کہ اس نے رات بھر کے کے دوران ایک درجن سے زیادہ روسی ڈرون مار گرائے ہیں۔

یہ حملہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے آپریشنل مرکز روسٹوو آن ڈون کے غیر معمولی دورے میں اعلیٰ روسی جرنیلوں کے ساتھ بات چیت کے چند گھنٹے بعد کیا گیا جب کہ ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی نے سویڈش وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کے لیے سویڈن کا دورہ کیا۔

کیف سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال میں بیلاروس کی سرحد کی جانب واقع چرنی ہیو روس کے حملے کے ابتدائی ماہ کے ددوران مشرق اور جنوب میں شدید لڑائی کے باعث بڑے حملوں سے کافی حد تک محفوظ رہا تھا۔

اقوام متحدہ کی ’گھناؤنے‘ حملے کی مذمت

یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار ڈینس براؤن نے آن لائن بیان میں میزائل حملے کی مذمت کی اور اسے ”گھناؤنا“ قرار دیتے ہوئے روس سے ”آبادی والے علاقوں“ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

چرنی ہیو کے قائم مقام میئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر اسے ’دہشت گردانہ حملہ‘ قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 117 زخمیوں میں سے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا کہ حملہ ’شہر کے مرکز‘ میں ایک چوک میں ہوا جہاں ’پولی ٹیکنک یونیورسٹی، تھیٹر‘ ہے۔

سویڈن پہنچنے کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا ایک عام دن جسے روس نے دکھ اور نقصان کے دن میں بدل دیا۔

چند گھنٹے قبل کریملن نے کہا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن نے جنوبی روس کے شہر کا دورہ کیا۔

یہ علاقہ یوکرین میں اس کی کارروائیوں کے لیے ماسکو کا مرکز ہے جہاں انہوں نے جنگی علاقوں کے قریب غیر معمولی دورے میں اعلیٰ جرنیلوں سے ملاقات کی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024