• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ثروت گیلانی کا مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ

شائع August 20, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

فلم، ٹی وی اور ویب سیریز کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ثروت گیلانی نے حال ہی میں سما ٹی وی کے پروگرام حد کردی میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم، ڈراموں کے مواد اور سیاست میں آنے کے ارادے کے حوالے سے گفتگو کی۔

پروگرام کے شروع میں ٹی وی ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سالوں سے پاکستانی انڈسٹری میں کام کیا ہے لیکن جب سے انہوں نے عورتوں اور بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بات کرنا شروع کی ہے وہ ٹی وی ڈراموں میں ڈراموں میں پٹنے والی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پلیٹ فارم پر میں کہہ رہی ہوں کہ عورت پر ہاتھ نہ اٹھائیں اور شام کو عورت پر ہاتھ اٹھانے والے کردار کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔‘

ثروت گیلانی نے کہا کہ ’پاکستانی ڈراموں کی 26 اقساط میں کیا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ لڑکی سے شادی کون کرےگا، لڑکی پر تشدد ہونا، دیور کے ساتھ افیئر کرنا، لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا، یہ کہانیاں نئی نوجوان نسل نہیں دیکھنا چاہتی، آج کل کے نوجوان کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتی ہے۔‘

پروگرام کے میزبان مومن ثاقب نے جب سوال پوچھا کہ کیا آپ نے سیاست میں آنے کا کبھی سوچا ہے ؟ جس پر ثروت گیلانی نے کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ ’مجھے بہت سی جماعتوں نے آنے کا کہا ہے کیونکہ میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہوں۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے کہا کہ مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت بنائیں، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ ملک میں تعلیم مفت کریں گیں۔

ثروت گیلانی نے جوائے لینڈ پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے جوائے لینڈ جیسی اسکرپٹ گزشتہ 20 سالوں سے پڑھی، فلم کی کہانی بہت زبردست تھی، جہاں اندرون لاہور کے چھوٹے سے گھر کی باتیں بتائی گئی ہیں جو ہم معاشرے میں روزانہ دیکھتے ہیں لیکن اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔ ’

اداکارہ نے فلموں میں آئٹم سانگ کرنے کے سوال پر کہا کہ صرف لڑکیاں ہی کیوں آئٹم نمبر کرتی ہیں، لڑکوں سے بھی آئٹم سانگ کروائیں ہم بھی خوشی خوشی دیکھیں گے۔

اداکارہ نے ایک بار پھر بتایا کہ ماضی کی نامور بولی وڈ اداکارہ پروین بابی ان کے نانا کے بابی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے نانا نواب غلام محی الدین خانجی برٹش انڈیا کے دور میں متحدہ ہندوستان کی نوابی ریاست مناودار کے نواب تھے جو 1954 تک برقرار رہی، جس کے بعد اسے بھارت میں ضم کردیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بولی وڈ اداکار سیف علی خان ان کے فیملی فرینڈ ہیں کیونکہ ان کا تعلق بھی نواب خاندان سے ہے۔

جنوری 2023 میں انہوں نے ایک شو میں کہا تھا کہ تقسیم کے بعد ان کے نانا پاکستان چلے آئے جب کہ ان کا کچھ خاندان بھارت میں ہی رہ گیا اور ان کی نوابی ریاست کو ریاست گجرات میں شامل کرلیا گیا۔

ثروت گیلانی کی پیدائش خیبرپختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں ہوئی، تاہم ان کی زندگی کا زیادہ تر حصہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزرا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024