• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

اداکار فہد شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع August 14, 2023
فہد شیخ کی مہرین شیخ سے 2012 میں شادی ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
فہد شیخ کی مہرین شیخ سے 2012 میں شادی ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فہد شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

فہد شیخ کی مہرین شیخ سے 2012 میں شادی ہوئی تھی، جو ماضی کی نامور پاکستانی اداکارہ شاہدہ مِنی کی بیٹی ہیں۔

شادی کے کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹا ہوا تھا اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، فہد شیخ اور مہرین اب دو بچوں کے والدین ہیں، فہد شیخ کے ہاں حال ہی میں ایک ننھی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فہد شیخ نےاپنی بیٹی کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عائزل فہد شیخ رکھا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ’اللہ نے اپنے فضل سے ہمیں رحمت سے نوازا ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں’،اداکار نے اپنی تمام نعمتوں پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

فہد شیخ ایک نامور ماڈل اور اداکار ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہم ٹی وی کے فیشن شو کے میزبان کے طور پر کیا تھا بعد ازاں فہد شیخ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

ان کے مشہور ٹی وی سیریلز میں بوجھ، ونڈرلینڈ، بیٹیاں، ڈنک اور دیگر شامل ہیں، اداکار کئی مختصر فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024