• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان میں ’آئٹم نمبر‘ میں نے دوبارہ شروع کروائے تھے، متھیرا

شائع August 13, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

میزبان اور ماڈل متھیرا دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر انہوں نے دوبارہ شروع کروائے تھے۔

’آئٹم سانگ‘ یا ’آئٹم نمبر‘ بولی وڈ میں استعمال کی جانے والی عام اصطلاح ہے، جس کا مطلب کسی بھی فلم میں شامل ایسا گانا جس میں پرفارمنس کرنے والی اداکارہ یا اداکار کو ڈانس کرنا ہوتا ہے۔

’آئٹم نمبر یا آئٹم سانگ‘ کو کسی بھی فلم میں اسکرپٹ کے بغیر بھی شامل کیا جاتا ہے۔

پاکستانی اور بھارتی فلموں میں زیادہ تر آئٹم سانگ یا آئٹم نمبر گانے اداکاراؤں پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں کسی بھی اداکارہ کو مختصر لباس میں بولڈ انداز میں بہت سارے مرد ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کروایا جاتا ہے۔

پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ کرنے پر کئی اداکاراؤں نے مخالفت کی تو دوسری جانب آمنہ الیاس، عائشہ عمر سمیت دیگر ادکارائیں فلموں میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں۔

فائل فوٹو: یوٹیوب
فائل فوٹو: یوٹیوب

حال ہی میں متھیرا نے پبلک نیوز کے پروگرام ’پبلک ڈیمانڈ‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ کی بحالی کے حوالے سے دعویٰ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں متھیرا کہتی ہیں کہ پاکستان میں آئٹم نمبر انہوں نے دوبارہ شروع کروائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان میں آئٹم نمبر میں نے فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ سے دوبارہ شروع کیے تھے اور اس آئٹم سانگ میں، میں نے بہت چھوٹے کپڑے پہنے تھے۔‘

متھیرا نے کہا کہ ’اس آئٹم سانگ میں جس لباس کا انتخاب کیا وہ میرے لیے نارمل تھے‘۔

ہمایوں سعید کی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں متھیرا نے آئٹم سانگ ’تیری ہی کمی‘ پر پرفارم کیا تھا۔

متھیرا ماضی میں کئی فلموں میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں جن میں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلائنڈ لو‘، اس کے علاوہ فلم ماہیا کے گانے ’تم ہی ہو‘ بھی شامل ہے۔

پاکستان میں صرف متھیرا ہی نہیں بلکہ دیگر اداکارؤں نے بھی آئٹم سانگ کیے جن میں مہوش حیات نے فلم ’نامعلوم افراد‘ میں گانے ’بلی‘ پر آئٹم سانگ کیا، ژالے سرحدی نے 2015 کی فلم ’جلیبی‘ میں آئٹم سانگ پر پرفارم کیا تھا۔

اس کے علاوہ صبا قمر، عائشہ عمر، آمنہ الیاس بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024