• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مولانا طارق جمیل سے عامر خان کی ملاقات میں نے کروائی تھی، شاہد آفریدی کا انکشاف

شائع August 13, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

شاہد آفریدی نے اپنی اور بولی وڈ اداکار عامر خان کے ساتھ لی گئی تصویرکے پیچھے کی کہانی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے مولانا طارق جمیل سے عامر خان کی ملاقات کروائی تھی۔

یاد رہے کہ 2011 میں عامر خان اور شاہد آفریدی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی جس میں اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کو بھی دیکھا گیا تھا۔

شاہد آفریدی نے حال ہی میں سما ٹی وی کے پروگرام ’حد کردی‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا بھرپور جواب دیا۔

پروگرام کے شروع میں شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر گوتم گھبیر کا رویہ جیسا ہمارے ساتھ ویسا ہی اپنی ٹیم کے ساتھ رکھتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بہت کم انڈین پلیئرز ہیں جو گوتم گھبیر کی طرح بہترین اوپننگ کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ اچھے دن بہت کم آتے ہیں اور جلدی گزر جاتے ہیں اور بُرے دن بہت طویل لگتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ماضی میں جب کسی میچ میں بُری پرفارمنس ہوتی تھی تو اگلی بار اچھی پرفارمنس کے لیے اگلے میچ کا بے صبری سے انتظار کرتے تھے۔

انہوں نے نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب وہ وکٹ پر رنز بنانے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو شائقین کی جانب سے آواز آرہی ہوتی ہے کہ ’لالا خدا کے لیے جلدی آؤٹ نہ ہونا‘ اور میں پیچھے مڑ کر دیکھ کر کہتا تھا ’ٹھیک ہے کوشش پوری کروں گا‘۔

پروگرام کے دوران شاہد آفریدی کی سلمان خان کے ساتھ تصویر دکھائی گئی اور پوچھا گیا کہ اس ملاقات کے ساتھ پیچھے کیا کہانی ہے تو شاہد آفریدی کہتے ہیں ’ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے حوالے سے بات کررہے تھے، سلمان خان کو اللہ نے بہت خوبصورت دل دیا ہے اور وہ بہت اچھے انسان ہیں‘۔

شاہد آفریدی کی بولی وڈ اداکار عامر خان کے ساتھ تصویر کے پیچھے کی کہانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’2011 کے ورلڈکپ سیمی فائنل تھا جس میں پاکستان شکست ہوئی تھی تو عامر خان اس وقت میرے کمرے میں آئے، یہ ہماری پہلے ملاقات تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت میں عمرہ ادا کرنے گیا تھا اور عامر خان بھی اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھے، مولانا طارق جمیل کو عامر خان سے ملنا تھا تو پھر میں نے مولانا طارق جمیل کی عامر خان سے ملاقات کروائی۔‘

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان دنوں عامر خان کی فلم ریلیز ہونے والی تھی تو عامر خان مولانا طارق جمیل کو کہتے ہیں کہ ’آپ نے میری فلم کے لیے بہت دعائیں کرنی ہیں‘ جس پر مولانا طارق جمیل عامر خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگے ’اچھا ٹھیک ہے‘۔

میزبان مومن ثاقب کے سوال پر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے آج تک سب زیادہ خطرناک بولر وسیم اکرم تھے، لیکن ان کے علاوہ بھی بہت سارے بولرز ہیں جن میں محمد عامر، محمد آصف، عمر گُل، شعیب اختر بھی شامل ہیں۔

مومن ثاقب نے پوچھا کہ کیا آپ دنیا کے واحد سُسر ہیں جو داماد (شاہین آفریدی) سے بھی زیادہ ہینڈسم ہے۔

جس پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ ’یہ میں نے اس (شاہین شاہ آفریدی) کو بتا دیا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے معلوم بھی ہے‘۔

واضح رہے کہ فروری 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوئی تھی۔

دونوں کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی اور تقریباً ایک سال بعد کراچی کی مقامی مسجد میں نکاح ہوا۔

’بوم بوم کا خطاب بھارتی کوچ روی شاستری نے دیا تھا‘

پروگرام کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں ’بوم بوم‘ کا خطاب بھارتی کوچ روی شاستری نے دیا تھا، ایک میچ میں جب شاہد آفریدی نے 43 گیندوں میں سنچری اسکور کی تھی تو روی شاستری نے انہیں بوم بوم کا خطاب دیا تھا۔

شاہد آٖفریدی نے پروگرام کے آخر میں کہا کہ ’میں نے دنیا کے کئی ممالک کا سفر کیا ہے لیکن پاکستان جیسا ملک کہیں نہیں ہے، پاکستان جیسا ملک کوئی نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ ہم آئے روز سیاست اور مذہب کے نام پر ملک کو نقصان کیوں پہنچاتے ہیں، ہمیں دوسروں کو کارکردگی پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی کارکردگی توجہ دینی چاہیے کہ ہم خود کیا کررہے ہیں۔‘

’لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں سیاست کے لیے اپنی فاؤنڈیشن پر کام کررہا ہوں، میں نے کہا کہ اگر یہ سیاست ہے تو خدا کی قسم اس سے خوبصورت سیاست کوئی نہیں ہے، سیاست نام ہی عوام کی خدمت کا ہے۔ ’

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024