• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایک ہی ایپ پر واٹس ایپ کے متعدد اکاؤنٹس چلانے کی آزمائش

شائع August 12, 2023
ملٹی اکاؤنٹ فیچر پر جون 2021 کے آغاز سے کام کیا جارہا تھا—فائل فوٹو: آئی اسٹاک
ملٹی اکاؤنٹ فیچر پر جون 2021 کے آغاز سے کام کیا جارہا تھا—فائل فوٹو: آئی اسٹاک

دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کے تحت صارفین ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔

اس فیچر پر جون 2021 کے آغاز سے کام کیا جارہا تھا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو’ کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

یعنی واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت صارف ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کر سکے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔

پہلے واٹس ایپ میسیجنگ ایپ اور بزنس کو الگ الگ ایپلی کیشنز کے ذریعے ایک ہی ڈیوائس پر چلانا ممکن تھا، تاہم نئے فیچر کے بعد بزنس اور میسیجنگ ایپ کے بھی متعدد اکاؤنٹس ایک ساتھ چلائے جا سکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت ایک صارف ایک ہی ایپلی کیشن میں کتنے اکاؤنٹ چلا سکے گا، تاہم ممکنہ طور پر ایسے اکاؤنٹس کی حد پانچ تک ہو سکتی ہے۔

یعنی ہر صارف ایک ہی موبائل اور ایک ہی واٹس ایپ ایپلی کیشن پر 5 مختلف میسیجنگ اور 5 مختلف واٹس ایپ بزنس کے اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوسکتا ہے۔

مذکورہ فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے نمایاں اور بٖڑا فیچر قرار دیا جا رہا ہے، اس سے ہر صارف کو دفتری، گھریلو، کاروباری اور سوشل معاملات ایک ساتھ الگ الگ نمٹانے میں آسانی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024