• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت میں مسلم لیگ (ق) کو شامل نہیں کیا گیا، چوہدری سرور

شائع August 12, 2023
چوہدری سرور نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا — فائل فوٹو/ ڈان نیوز
چوہدری سرور نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا — فائل فوٹو/ ڈان نیوز

مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کو نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت مکمل غیریقینی کی صورتحال ہے حتیٰ کہ سابق پی ڈی ایم حکومت کے وزرا کو بھی نہیں پتا کہ آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکے بعد دیگرے آنے والی تمام حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہیں، ان کا کہنا تھا کہ 22 فیصد شرحِ سود کے ساتھ کاروباری کمیونٹی کیسے کام کرسکتی ہے، چوہدری سرور نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالرز لینے کے بجائے سمندر پار کمیونٹی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے تھی۔

مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ میں سب سے کم حصہ دار ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ترقی یافتہ ممالک کے کاربن کے اخراج کی وجہ سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

سابق گورنر پنجاب نے زرعی ملک ہونے کے باوجود زرعی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ کرنے سے متعلق اقدامات نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگا کر ہم موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پا سکتے ہیں۔

ساتھ ہی چوہدری سرور نے تحریک منہاج القرآن کی منہاج یوتھ لیگ کے تحت درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024