• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خود سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر علی سیٹھی کا بیان آگیا

شائع August 12, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

نامور گلوکار علی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کردی۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے الزام لگایا جارہا تھا کہ علی سیٹھی نے مرد سے شادی کرلی۔

ٹوئٹر پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ علی سیٹھی نے پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ سلمان طور سے خفیہ شادی کی۔

علی سیٹھی کی شادی سے متعلق افواہیں گردش کرنے کے بعد ان کا نام چند روز تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا لیکن اب انہوں نے ایسی خبروں کی تردید کردی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری شادی نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کسی نے پھیلائی ہے لیکن آپ لوگ میرے نئے گانے کی ریلیز کو پروموٹ کرنے میں میری مدد کریں۔‘

علی سیٹھی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی گانے ریلیز کیے جو دنیا بھر میں مقبول بھی ہوئے لیکن بالخصوص فروری 2022 میں ریلیز ہونے والا گانا ’پسوڑی‘ مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

علی سیٹھی کے گانے ’پسوڑی‘ کو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024