• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنسی ہراسانی کا معاملہ: صرحا اصغر صحافیوں اور میڈیا سے نالاں

شائع August 11, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعے کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے انٹرویو کے لیے بار بار رابطہ کیا گیا۔

صرحا اصغر کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ چند روز قبل آیا تھا، تاہم میڈیا میں ایک روز قبل خبریں شائع ہوئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق صرحا اصغر کے ساتھ نامناسب واقعہ کراچی کے شاہ فیصل پولیس تھانے کی حدود میں یکم اگست کو ان کی رہائش گاہ کے قریب پیش آیا اور ان پر جسمانی حملے کی کوشش کرنے والے ملزم کو اداکارہ کے شوہر اور اہل محلہ نے پکڑ کر قریبی پولیس کے حوالے کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صرحا اصغر کو ہراساں کرنے کا مقدمہ ان کے شوہر عمر مرتضیٰ کی مدعیت میں دائر کیا گیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے ساتھ نامناسب واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ خریداری کے لیے قریبی مارکیٹ گئی تھیں۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ آوارہ ملزم ان کے پیچھے آوازیں کسنے لگا اور مسلسل ان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے گھر تک آیا۔

صرحا اصغر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے ان پر جسمانی حملہ کرنے کی کوشش کی، جس سے ان کپڑے بھی پھٹ گئے لیکن اس وقت تک وہ گھر تک پہنچ چکی تھیں۔

بعد ازاں ’جیو ٹی وی‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ صرحا اصغر اور ان کے شوہر کی عدم دلچسپی کے باعث پولیس نے ملزم کو رہا کردیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملزم عاصم کو عدالت میں پیش کرنے کے وقت صرحا اصغر اور ان کے شوہر پیش نہیں ہوئے اور ملزم نے عدالت میں خود پر لگے تمام الزامات سے انکار کیا، جس کے بعد ملزم کو رہا کیا گیا۔

مذکورہ خبر سامنے آنے کے بعد صرحا اصغر نے واقعے سے متعلق کوئی تفصیلات بتائے بغیر صحافیوں اور میڈیا پر ناراضی کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے ساتھ واقعہ پیش آنے کے بعد متعدد صحافی انہیں اور ان کے شوہر کو مسلسل انٹرویوز کے لیے فون کالز اور میسیجز بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ صحافی انہیں فون کالز کرنا اور میسیجز بھیجنا بند کریں۔

صرحا اصغر نے اپنی اسٹوری میں صحافیوں کی جانب سے مسلسل کالز کرنے کو ریٹنگ بڑھانے سے بھی جوڑا اور لکھا کہ صحافی اور نیوز چینل اپنی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں ان سے انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ نیوز چینل ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی خبر دیتے وقت ان کی ذاتی معلومات بھی فراہم کر رہے ہیں۔

صرحا اصغر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اور ان کے شوہر خیریت سے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024