• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسمارٹ فونز کے دور میں نوکیا کے بٹن فونز متعارف

شائع August 10, 2023
فوٹو: کمپنی
فوٹو: کمپنی

ماضی کی مقبول موبائل فون کمپنی نوکیا نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسمارٹ فونز کے جدید دور میں سادہ بٹن فون متعارف کرادیے۔

نوکیا کو اسمارٹ فونز کے دور سے قبل بہترین فون کمپنی تصور کیا جاتا تھا لیکن کمپنی اسمارٹ فونز کے حوالے سے وہ شہرت حاصل نہ کر پائی جو دیگر کمپنیوں نے حاصل کی۔

کمپنی نے حالیہ چند سال میں دو دہائیاں قبل متعارف کرائے گئے فونز کو اپڈیٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کرنا شروع کیا تھا اور اب بھی کمپنی نے چند سال قبل متعارف کرائے گئے اپنے دو مقبول فونز کو اپڈیٹس کے ساتھ دوبارہ پیش کیا ہے۔

کمپنی نے ’نوکیا 150‘ اور ’نوکیا 130‘ کو نئی اپڈیٹس کے ساتھ دوبارہ پیش کیا ہے لیکن اسمارٹ فونز کے دور میں کمپنی کی جانب سے بٹن فونز پیش کیے جانے پر لوگ حیران ہیں۔

کمپنی دونوں فونز کو چند سال قبل بھی پیش کر چکی تھی لیکن اب انہیں مزید نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس بار کمپنی نے فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے جو کہ بڑی اپڈیٹ ہے۔

کمپنی نے دونوں فونز کو 4 ایم بی ریم اور 32 ایم بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہے، تاہم ان میں کارڈز لگا کر ان کی میموری بڑھائی جا سکتی ہے۔

فونز میں ایک میگا پکسل سے کم میگا پکسل کا کیمرا بھی دیا گیا ہے جس سے لوگ دل بہلا سکیں گے۔

دونوں فونز کو 1450 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور دونوں ڈوئل سم موبائل فونز ہیں۔

دونوں میں ایف ایم ریڈیو سمیت گیمز کے فیچر بھی دیے گئے ہیں۔

کمپنی نے ’نوکیا 150‘ کی قیمت پاکستانی 8 ہزار روپے تک رکھی ہے جب کہ ’نوکیا 130‘ کی قیمت 6 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024