• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا پڈوکون ہیرو اجے دیوگن کی بہن بننے کے لیے تیار

شائع August 10, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خبریں ہیں کہ بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون آنے والی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن کی بہن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

’سنگھ اگین‘ اجے دیوگن کی اسی نام سے مقبول سیریز کی تیسری فلم ہوگی، جس متعلق فلم ساز روہت شیٹی پہلے ہی بتا چکے ہیں اس میں دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

روہت شیٹی نے دسمبر 2022 میں تصدیق کی تھی کہ ’سنگھم اگین‘ میں دپیکا پڈوکون بھی پہلی بار پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ دپیکا پڈوکون بھی اجے دیوگن کی طرح پولیس افسر بنیں گی لیکن انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

بعد ازاں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ ’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار اور رنویر سنگھ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے

اور اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ’سنگھم اگین‘ میں دپیکا پڈوکون خلاف توقع اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا کہ دپیکا پڈوکون نہ صرف پولیس افسر کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی بلکہ وہ اجے دیوگن کی بہن کا کردار بھی ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دپیکا پڈوکون کا کردار فلم کا مرکزی کردار ہوگا اور اس ضمن میں ڈیڑھ ماہ تک شوٹنگ کروائیں گی۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ’سنگھم اگین‘ میں اکشے کمار اور رنویر سنگھ بھی پولیس افسر کے کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف بھی فلم میں مختصر پولیس افسر کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ ’سنگھم اگین‘ کو آئندہ برس ستمبر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

روہت شیٹی کی ایکشن فلم ’سنگھم‘ کو 2011 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں اجے دیوگن نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا اور اس فلم کو بہت پسند کیا گیا تھا۔

پہلی فلم کی کامیابی کے بعد سیریز کی دوسری فلم ’سنگھم رٹرنز‘ کو 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس میں بھی اجے دیوگن ایکشن میں دکھائی دیے تھے۔

اب ایک دہائی بعد سیریز کی تیسری فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان 2024 میں کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024