• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 29 خواتین اور بچے بے ہوش

شائع August 9, 2023
سول ہسپتال کے باہر متاثرین کے لواحقین انتظار کررہے ہیں— تصویر: شکیل عادل/وائٹ اسٹار
سول ہسپتال کے باہر متاثرین کے لواحقین انتظار کررہے ہیں— تصویر: شکیل عادل/وائٹ اسٹار

پولیس اور ریسکیو سروسز کے مطابق فشریز کی ایک فیکٹری میں گزشتہ شام امونیا گیس کے اخراج سے 29 خواتین اور بچے بے ہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکس پولیس تھانے کے اہلکاروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ وارف میں واقع فشریز میں ایک نجی سی فوڈ کمپنی کا پائپ لیک ہونے سے امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے 29 خواتین اور بچے بے ہوش ہوگئے۔

ان کے مطابق 14 خواتین کو سول ہسپتال کراچی اور 15 دیگر خواتین اور بچوں کو علاج کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سی فوڈ کمپنی کے انجینیئرز نے فیکٹری میں پائپ کی مرمت اور لیکج کو ختم کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

ڈاکس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) پرویز سولنگی نے کچھ افواہوں کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے تردید کی کہ فیکٹری میں سلنڈر کا دھماکا نہیں ہوا اور کہا کہ یہ واقعی گیس کا اخراج تھا جس سے لوگ متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے لیے کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ 19 متاثرہ افراد کو علاج کے لیے سول ہسپتال لایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024