• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا فیروز خان نے دوسری شادی کیلئے لڑکی تلاش کرلی ہے؟

شائع August 9, 2023
فائل فوٹو: فیروز خان/انسٹاگرام
فائل فوٹو: فیروز خان/انسٹاگرام

اداکار فیروز خان سے انسٹا گرام پر ان کے مداحوں نے ان کی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار نے جواب دیا ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے جبکہ فروری 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

2022 میں ہی دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوگئی تھی، علیزے سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

دونوں کے درمیان طلاق کے بعد فیروز خان نے دوسری شادی پر بات نہیں کی البتہ اداکار کی سابق اہلیہ علیزے سلطان دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کرچکی ہیں۔

قبل ازیں حال ہی میں فیروز خان کے مداح نے بھی ان سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا تھا کہ ’کیا آپ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں؟ آپ کو دوسری خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 سال کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں۔

جس پر فیروز خان نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ‘۔

اب ایک مرتبہ پھر مداح نے جب سوال پوچھا کہ ’بھائی کیا آپ شادی کررہے ہیں؟‘ جس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ ’دیکھ رہا ہوں آجکل‘

ایک اور مداح نے سوال پوچھا کہ ’آپ کو نہیں لگتا کہ اب آگے بڑھ جانا چاہیے اور ایک نئی انسان کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنی چاہیے؟‘

جواب میں فیروز نے کہا ’سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں‘۔

فیروز خان کا دوسری شادی سے متعلق حالیہ بیان کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024