• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’بے شرم اور بے حیا‘ لوگوں سے تعلق برقرار نہیں رکھنا چاہتا، شمعون عباسی

شائع August 8, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار شمعون عباسی نے کسی کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ کبھی بھی بعض ’بے شرم اور بے حیا‘ افراد سے تعلق رکھنا نہیں چاہتے تھے۔

شمعون عباسی نے اپنے فیس بک پر مبہم پوسٹ شیئر کی جسے بعد ازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے کسی کا بھی نہیں لکھا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ بعض افراد پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ان بے شرم اور بے حیا لوگوں سے نہ تو کبھی تعلق رکھنا چاہتے تھے اور نہ ہی انہیں برقرار رکھنا چاہتے تھے۔

انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ وہ اپنی زندگی کو بے شرم لوگوں سے نہیں جوڑنا چاہتے اور وہ نہ کبھی ایسا کریں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شمعون عباسی نے لکھا کہ ان کا ایسے افراد سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کہ وہ ان سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اداکار نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں کچھ جسمانی زخم دینے کے بدلے انہیں روحانی طور پر محفوظ رکھتے ہیں۔

اداکار نے اپنی مبہم پوسٹ میں کسی بھی شخص کا نام نہیں لکھا اور نہ ہی انہوں نے کوئی ہیش ٹیگ استعمال کیا اور نہ کسی کو مینشن کیا اور بعد ازاں انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

تاہم اداکار نے مذکورہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں کی جب کہ چند روز روز قبل ہی ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

عنزیلہ عباسی 5 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھی تھیں اور ان کی شادی میں شمعون عباسی کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

عنزیلہ عباسی کی شادی میں والدہ جویریہ عباسی ان کے ہمراہ تھیں لیکن والد شمعون عباسی ان کی شادی میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997 میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر بعض افراد نے شمعون عباسی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا اور مداحوں نے ان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے اداکار کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھائے تھے۔

شمعون عباسی نے لوگوں کی تنقید کا جواب دینے کے برعکس مبہم پوسٹ کی، جس سے لوگوں نے اندازہ لگایا کہ شاید وہ سابق اہلیہ کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے پوسٹ میں ان کا نام نہیں لکھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024