• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کراچی: لیاری میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

شائع August 8, 2023
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاری میں ایک چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز اہلکار کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پیرا ملٹری فورس کے اہلکار پر اس وقت مسلح دو سواروں نے حملہ کیا جب وہ چاکیواڑہ میں الفلاح روڈ پر چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور تھے جہاں حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور تیزی سے موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ افسر دلشاد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور انہیں ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ادھر رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ پیرا ملٹری فورس کے اہلکار الفلاح چیک پوسٹ کے قریب بہار کالونی میں اسنیپ چیکنگ کر رہے تھے جہاں انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لانس نائیک دلشاد شہید ہو گئے۔

ترجمان نے کہا کہ پیرا ملٹری فورس نے مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

خیال رہے کہ اس سال گلستان جوہر میں رینجرز کے اہلکار کو گولی مار کر شہدی کر دیا گیا تھا۔

شارع فیصل کے ایس ایچ او حاجی محمد اسحاق نے بتایا تھا کہ 30 سالہ خالد حسین نے اپنے موبائل فون پر کال موصول کرنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کو ملینیم مال کے قریب روکا تھا کہ مسلح موٹرسائیکل سوار وہاں سے آئے اور ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او نے کہا تھا کہ وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور انہیں جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا اور قتل کا ان کی ملازمت سے کوئی تعلق نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024