• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیدائش کے تیسرے دن معلوم ہوا بیٹی کے دل میں دو سوراخ ہیں، بپاشا باسو

شائع August 7, 2023
— اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
— اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بیٹی کی پیدائش کے تقریباً ایک سال بعد انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی دل میں سوراخوں کے ساتھ پیدا ہوئی تھیں۔

بپاشا باسو کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اس وقت اداکارہ کی عمر 44 برس تھی۔

بپاشا باسو نے اپریل 2016 میں چند سال تعلقات میں رہنے کے بعد ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد اگرچہ اداکارہ نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، تاہم انہوں نے ان کی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔

لیکن اب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی ’دیوی‘ کے دل میں دو سوراخ تھے۔

اداکارہ نیہا دھوپیا کو دیے گئے انٹرویو میں بپاشا باشو بیٹی کی بیماری اور تکلیف پر بات کرتے ہوئے اشکبار بھی ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی بیماری سے متعلق نہیں بتانا چاہ رہی تھیں لیکن انہیں دوسری ماؤں کو مضبوط کرنے اور سہارا دینے کے لیے یہ باتیں بتانی پڑیں۔

اداکارہ کے مطابق انہیں اور ان کے شوہر کو بیٹی کی پیدائش کے تین دن بعد معلوم ہوا کہ ’دیوی‘ کے دل میں دو سوراخ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ ان کی بیٹی کو ’وینٹریکیولز سیپٹل ڈیفیکٹ‘ (وی ایس ڈی) ہے اور انہیں اس وقت اس کا مطلب بھی معلوم نہیں تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں بیٹی کی ہر ماہ اسکریننگ کرنے کی ہدایت کی تاکہ دیکھا جا سکے کہ بچی کے دل کے سوراخ کتنے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

بپاشا باسو کے مطابق ان کی بیٹی کے دل کے سوراخوں کی وجہ سے اس کی محض تین ماہ کی عمر میں سرجری کروانی پڑی۔

انہوں نے کم سن بچوں کی ایسی خطرناک بیماریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت حال میں والدین کو فیصلہ کرتے وقت دیر نہیں کرنی چاہیے اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کریں۔

اداکارہ نے اپنی کم سن بیٹی کو بہادر اور جنگجو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی میں دل کے سوراخ کی بیماری کی علامات نہیں تھیں اور وہ نارمل بچوں کی طرح ہنستی اور کھیلتی تھیں۔

انہوں نے بیٹی کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی زندگی کے لیے بیٹی کی پیدائش کے بعد کے پانچ ماہ انتہائی مشکل تھے لیکن اب ان کی بچی صحت یاب ہو رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024