• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

واٹس ایپ گروپ چیٹ کیلئے ’ایڈمن ریویو‘ کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

شائع August 7, 2023
فائل فوٹو: ٹوئٹر
فائل فوٹو: ٹوئٹر

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گروپ چیٹ کی سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

میٹا کی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ ’ایڈمن ریویو‘ فیچر کی آزمائش کررہا ہے جو گروپ کی سیکیورٹی اور مینجمنٹ کو مزید بہتر بنائے گا۔

اس وقت واٹس ایپ گروپ چیٹ پر نامناسب پیغام کو رپورٹ کرنے کا فیچر نہیں ہے، جس کی وجہ سے صارفین نامناسب پیغام کا اسکرین شاٹ لے کر ایڈمن کو الگ سے سینڈ کرتے ہیں اور پھر ایڈمن کو کارروائی کرنا ہوتی ہے۔

بعض اوقات واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو بھی رپورٹ کیے جانے والے نامناسب پیغام کو گروپ چیٹ میں دیکھنے کے لیے چیٹ کے لاتعداد پیغامات کو اسکرول کرنا پڑتا ہے جس میں کافی محنت اور وقت لگتا ہے۔

نامناسب پیغام کو باآسانی رپورٹ کرنے کے لیے واٹس ایپ آئندہ کچھ دنوں میں نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جس کے تحت پیغامات ڈھونڈنے کی جھنجھٹ ختم ہوجائے گی اور مذکورہ مواد اور صارف کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے گی۔

اس فیچر کو آزمانے کے لیے پہلے گروپ ایڈمن کو گروپ سیٹنگ میں موجود آپشن آن کرنا ہوگا جس کا اسکرین شاٹ واٹس ایپ نے بھی جاری کیا ہے۔

اس آپشن کو کلک کرکے گروپ میں موجود تمام صارفین ایسے پیغامات کو رپورٹ کرسکتے ہیں جو انہیں نامناسب محسوس ہوتے ہیں یا پھر ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہو۔

ایک بار جب میسج کو رپورٹ کرلیا جائے گا تو ایڈمن کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس میسج کو ڈیلیٹ کردے یا پھر جس صارف نے وہ پیغام لکھا ہے اس کو گروپ سے نکال دے۔

گروپ ایڈمن اب باآسانی نامناسب پیغامات کی جانچ کرسکتے ہیں اور ان کے خلاف مناسب کارروائی کرسکتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ گروپ ممبرز کی عزت برقرار رہے اور کمیونٹی گائیڈلائنز پر عمل کیا جائے۔

ایک بار جب کوئی صارف گروپ کے نامناسب پیغامات کو رپورٹ کرے گا تو گروپ انفارمیشن اسکرین پر نیا سیکشن ظاہر ہوگا جہاں ایڈمن باآسانی صرف ایسے پیغامات کو دیکھ سکتا ہے جنہیں رپورٹ کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ گروپ کے میسج کو رپورٹ کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ گروپ چیٹ میں نامناسب پیغام کو کلک کرنے کے بعد ایکشن کے آپشن پر لکک کریں۔

یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے، آنے والے دنوں میں جلد ہی اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024