• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

انسٹاگرام پر ناپسندیدہ پیغامات کو روکنے کیلئے نیا فیچر متعارف

شائع August 4, 2023
—فوٹو: ڈان/کینوا
—فوٹو: ڈان/کینوا

انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی میسج پرائیوسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اس نئے فیچر کی جون میں ٹیسٹنگ کے بعد اب اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا ہے۔

اس سے قبل آپ جن اکاؤنٹس کو فالو نہیں کرتے انہیں لاتعداد پیغامات بھیج سکتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

انسٹاگرام پر بعض اوقات ایسے اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہورہے ہوتے تھے جنہیں آپ فالو نہیں کرتے، ان میں سے کچھ صارفین ناپسندیدہ پیغامات بھیج کر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں، اور آخر کار ان پیغامات کو روکنے کے لیے اس صارف کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔

ایسے پیغامات کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اکاؤنٹ کو رپورٹ یا بلاک کردیا جاتا تھا، تاہم اب انسٹاگرام کے میسج سیکورٹی فیچر میں مزید بہتری کردی گئی ہے، اب آپ ایسے اکاؤنٹس کے میسجز کو کنٹرول کرسکتے ہیں جنہیں آپ فالو نہیں کرتے۔

اس نئے فیچر کے تحت جو لوگ انسٹاگرام پر ان لوگوں کو ڈائریکٹ میسج (DM) بھیجنا چاہتے ہیں جنہیں وہ فالو نہیں کرتے انہیں اب دو نئی پالیسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پہلی پالیسی یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں متعدد میسجز بھیجنےکے بجائے آپ انہیں صرف ایک میسج بھیج سکیں گے، مزید میسجز صرف اس صورت میں بھیجے جاسکیں گے جب وہ صارف چیٹ کی درخواست کو قبول کرے گا۔

یعنی جس صارف کو آپ مزید پیغام بھیجنا چاہتے ہیں انہیں چیٹ باکس کی درخواست کو accept کرنا ہوگا۔

دوسری پالیسی یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں آپ صرف ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں، تصاویر، ویڈیوز یا وائس نوٹ صرف اس صورت میں بھیج سکتے ہیں جب وہ صارف آپ کے چیٹ باکس کی درخواست کو قبول کرے گا۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان نئی پالیسیوں کے ساتھ لوگوں کو ان صارفین کی جانب سے ناپسندیدہ تصاویر یا ویڈیوز یا پیغامات موصول نہیں ہوں گے جنہیں وہ فالو نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی اجنبی شخص انہیں بار بار میسج کر سکیں گے۔

پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا کہ یہ نیا فیچر خاص طور پر خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، کیونکہ انہیں اکثر فحش پیغامات کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔

تاہم کسی اکاؤنٹ کا بلاک کرنے کا فیچر بھی موجود رہے گا، اگر آپ کسی کو ہمیشہ کے لیے بلاک کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس فیچر سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس کے بعد بلاک کیا جانے والے صارف کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024