• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

شاہنواز دھانی کامیڈین چاہت فتح علی خان کے شاگرد قرار

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے گانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کامیڈین و خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا شاگرد قرار دے رہے ہیں۔

شاہنواز دھانی کے گانے کی مختصر ویڈیو ان کے ساتھی کرکٹر حسن علی نے ٹوئٹ کی، جس پر صارفین نے مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے انہیں چاہت فتح علی خان اکیڈمی کے پہلے گریجوئیٹ قرار دیا۔

حسن علی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہنواز دھانی کو ایک تقریب میں کلاسیکل گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں شاہنواز دھانی کی سریلی آواز سے زیادہ ڈرمر کی پرفارمنس سنائی دیتی ہے۔

ان کی جانب سے کلاسیکل گانے کو گنگنانے پر لوگوں نے مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے انہیں کامیڈین چاہت فتح علی سے بھی اعلیٰ گلوکار قرار دیا۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ شاہنواز دھانی کامیڈین چاہت فتح علی خان کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ مہربانی کرکے کوئی ان سے مائیک لے لے۔

اسی طرح کچھ صارفین نے ان کی ویڈیو پر مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں اور بعض افراد نے انہیں گلوکاری کے بجائے کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024