• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ورلڈ آن فائر 2‘ کی شوٹنگ کے وقت جنگ کے مناظر سے ڈر گیا تھا، احد رضا میر

شائع August 1, 2023
— پرومو فوٹو
— پرومو فوٹو

آنے والی برطانوی ویب سیریز ’ورلڈ آن فائر 2‘ میں برٹش انڈین آرمی فوجی افسر کا کردار ادا کرنے والے احد رضا میر نے کہا ہے کہ مذکورہ سیریز کی شوٹنگ کے دوران وہ جنگ کے مناظر کے وقت انتہائی خوف زدہ ہوگئے تھے۔

’ورلڈ آن فائر 2‘ کو آئندہ ماہ ستمبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، مذکورہ سیریز ’بی بی سی ون‘ کی 2019 کی سیریز کا دوسرا سیزن ہے۔

ویب سیریز میں احد رضا میر برٹش انڈین آرمی کے لیفٹننٹ کرنل رجب پال کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے اور ان کا کردار سیریز کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہوگا۔

احد رضا میر برطانوی فوج کی جانب سے شمالی افریقہ میں جنگ میں حصہ لیتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی کہانی جنگ عظیم دوئم کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے جب برطانوی انگریزوں نے ایشیا سے لے کر افریقہ تک قبضے کیے اور نازی جرمنی کے خلاف بھی جنگ لڑی۔

ویب سیریز کے دوسرے سیزن کے حوالے سے احد رضا میر نے شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ مذکورہ سیریز کا تیسرا سیزن بھی بنایا جانا چاہیے اور اس میں زیادہ تر برٹش انڈین فوجیوں کو دکھایا جانا چاہیے۔

ان کے مطابق ہولی وڈ فلموں ’ڈنکرک‘ اور ’1917‘ میں برٹش انڈین فوج کے متحدہ ہندوستان کے فوجی افسران کو نظر انداز کیا گیا، اس لیے ’ورلڈ آن فائر‘ کا تیسرا سیزن بھی بنایا جائے، جس میں جنوبی ایشیائی کرداروں کو زیادہ دکھایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت ساری چیزیں سیکھیں، انہیں وہاں تاریخ بھی سمجھ میں آئی، کیوں کہ انہیں یہ علم نہیں تھا کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران انگریزوں کی لڑائی لڑنے والے جنوبی ایشیائی فوجیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

احد رضا میر نے بتایا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ آئرلینڈ میں کی جا رہی ہے اور فلم میں شمالی افریقہ کے علاقوں کو دکھایا جائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران اس قدر ہتھیاروں اور جنگوں کے مناظر شوٹ کیے گئے کہ وہ شدید خوف زدہ ہوگئے۔

اداکارکا کہنا تھا کہ جنگوں اور ہتھاروں کے مناظر کی شوٹنگ کے دوران خوف زدہ ہوجانے پر ان سے اداکاری نہیں ہو پاتی تھی کیوں کہ وہ یہ سب پہلی بار کر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024