• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بلیو ٹک کی جگہ ’بلیک‘ ٹک متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع July 31, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کو ڈیسک ٹاپ پر تبدیل کیے جانے کے بعد اب اسے موبائل فون صارفین کے لیے بھی تبدیل کردیا گیا، اب تمام موبائلز میں ٹوئٹر کی رنگت اور لوگو بھی تبدیل ہوگیا۔

ٹوئٹر کو ابتدائی طور پر24 جولائی کو تبدیل کرکے اس کی رنگت بلیو سے بلیک کردی گئی تھی اور اس کا تاریخی ’پرندے‘ کا لوگو ہٹاکر اس کی جگہ ’ایکس‘ دیا گیا تھا۔

ڈیسک ٹاپ صارفین کے بعد اب موبائل صارفین کے لیے بھی ٹوئٹر کو تبدیل کردیا گیا، اب آئی او ایس صارفین سمیت اینڈرائیڈ صارفین کی ایپلی کیشن بھی ’ایکس‘ لوگو میں تبدیل ہوگئی۔

دوسری جانب ایلون مسک نے عندیہ دیا ہے کہ جلد ہی ٹوئٹر کے تمام بلیو ٹک کو بھی بلیک ٹک میں تبدیل کردیا جائے گا۔

انہوں نے مذکورہ جواب ایک ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ جلد ہی ٹوئٹر کے تمام بلیو ٹک صرف اور صرف ڈارک یعنی بلیک ٹک میں تبدیل کردیے جائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹوئٹر کے صرف بلیو ٹک ہی بلیک کیے جائیں گے یا پھر حکومتی اور کاروباری تنظیموں کے گولڈن اور گرے ٹک بھی بلیک کیے جائیں گے لیکن عندیہ ملتا ہے کہ صرف بلیو ٹکس کو بلیک میں ٹکس میں تبدیل کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کا لوگو اور رنگت تبدیل کیے جانے کے بعد ایلون مسک نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر ماہانہ صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

ایلون مسک نے 28 جولائی کو ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ٹوئٹر کے ماہانہ صارفین کی تعداد 53 کروڑ تک جا پہنچی ہے جو کہ رواں سال کی ریکارڈ سطح ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے لوگو اور رنگت کو تبدیل کیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ پلیٹ فارم میں مزید متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔

ٹوئٹر کی جانب سے فیس بک کے حریف پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ کے متعارف ہونے کے بعد کئی نئی تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس سے پلیٹ فارم کئی افراد کی دوبارہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024