دنیا بھر میں کربلا میں حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی شہادت کی یاد میں 10 محرم الحرام کو دنیا بھر میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور شہدائے کربلا کو خرج عقیدت پیش کیا گیا۔
یوم عاشور ہر سال 10 محرم کو منایا جاتا ہے اور حضرت امام حسین اور کربلا کے دیگر شہدا کی قربانیوں کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے، جو انہوں نے 61 ہجری کو عراق کے جنوب میں واقع کربلا کے مقام پر دی تھی اور تاریخ میں امر ہوگئے تھے۔
پاکستان اور دیگر مسلم ممالک میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور غم حسین کی یاد میں عزاداروں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا تھا۔