• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

والد نے گلوکاری کیلئے ایم بی اے کرنے کی شرط رکھی تھی، شیراز اُپل

شائع July 29, 2023
شیراز اُپل نے بتایا کہ ’میرے والد فوجی افسر تھے اس لیے انہیں اپنا میوزک کا شوق بتانا بہت مشکل تھا۔‘—فائل فوٹو: انسٹاگرام
شیراز اُپل نے بتایا کہ ’میرے والد فوجی افسر تھے اس لیے انہیں اپنا میوزک کا شوق بتانا بہت مشکل تھا۔‘—فائل فوٹو: انسٹاگرام

موسیقار، پاپ گلوکار اور لکھاری شیراز اُپل نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی طور پر ان کے والد میوزک کریئر کے حق میں نہیں تھے، ’والد چاہتے تھے کہ میں پہلے ایم بی اے کی تعلیم مکمل کروں اس کے بعد مجھے اپنا شوق پورا کرنے کی اجازت تھی۔‘

گلوکار شیراز اپل اپنی مشہور قوالی ’تو کوجا من کوجا‘ کی وجہ سے مشہور ہیں، جب انہوں نے 2016 کے کوک اسٹوڈیو سیزن 6 میں گلوکار رفاقت علی خان کے ساتھ گنگنایا تھا، ان کے دیگر نامور گانوں میں ’تیرا تی میرا‘، ’رنجھنا‘، ’مان جا جا‘، ’رویا رے‘، ربہ ’، ’ سائیں وی‘، ’3 بہادر‘ اور دیگر شامل ہیں۔

شیراز اُپل نے اے پلس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام چاکلیٹ ٹائمز میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے میوزک کریئر کے علاوہ دیگر موضوعات پر بات کی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے گلوکار سے پوچھا کہ کیا ان کی فیملی میں ایسا کوئی شخص تھا جن کا تعلق میوزک انڈسٹری سے ہو؟ جس پر گلوکار نے نفی میں جواب دیا۔

شیراز اُپل نے بتایا کہ ’میرے والد فوجی افسر تھے اس لیے انہیں اپنا میوزک کا شوق بتانا بہت مشکل تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’جب میں نے گلوکار بننے کا ذکر والد سے کیا تو وہ مجھے کہتے تھے کہ ’کیا تمہیں واقعی یہی بننا ہے؟‘ والد کی صرف ایک ڈیمانڈ تھی کہ میں ایم بی اے کی تعلیم مکمل کرلوں جس کے بعد مجھے اپنا شوق پورا کرنے کی اجازت تھی۔‘

جدید دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے کے حوالے سے شیراز اُپل نے بتایا کہ ’میں 1995 میں میوزک انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہوں جب میں ’بی کام‘ کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’اس دور میں مقبولیت حاصل کرنے کے لیے کوئی سپورٹ حاصل نہیں تھی، شاید اُس وقت میرے گانے لوگوں کو پسند نہیں آتے ہوں گے لیکن جب میں نے اپنا دوسرا میوزک البم ’تیرا تی میرا‘ ریلیز کیا تو مداحوں کی جانب سے کافی اچھا رسپانس ملا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے حال میں نیا گانا ریلیز کیا ہے، 10 دہائیوں سے میں فلموں کے لیے گانے اور ڈراموں کے او ایس ٹی پر کام کررہا تھا، اس دوران میں اپنے پاپ میوزک کو نظرانداز کررہا تھا، لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ مجھے دوبارہ اپنے گانوں پر کام کرنا چاہیے۔

ٹک ٹاک اسٹاز پر بات کرتے ہوئے گلوکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ٹک ٹاکرز ہی اصل ’آرٹسٹ‘ ہیں ہم نہیں ہیں، وقت تیزی سے بڑھ رہا ہے، دنیا ترقی کی راہ پر گامزن ہے، شاید مستقبل میں لوگ چند سیکنڈ یا ایک منٹ کی ویڈیوز دیکھ کر انجوائے کریں اور کچھ لوگ چند منٹ کی ویڈیوز سے شہرت حاصل کرلیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024