• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیمرا ترمیمی بل 2023 پر تنقید کرنے والوں نے یقیناً بل نہیں پڑھا، مریم اورنگزیب

شائع July 22, 2023
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بل میں ’مِس انفارمیشن‘ اور ’ڈِس انفارمیشن‘ کی وضاحت کی گئی ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بل میں ’مِس انفارمیشن‘ اور ’ڈِس انفارمیشن‘ کی وضاحت کی گئی ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ

وفاق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل 2023 پر تنقید کرنے والوں نے یقیناً بل نہیں پڑھا، یہ میڈیا کا بل ہے جس میں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں آج آپ سب کو پیمرا ترمیمی بل 2023 کی ایک ایک شق کے بارے میں تفصیلی طور پر بتانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت پیمرا کے 140 لائسنس ہولڈر ہیں، اس میں 35 نیوز اور کرنٹ افیئرز کے چینلز ہیں، 52 انٹرٹینمنٹ چینلز ہیں، 25 ریجنل چینلز ہیں، اسپیشلائزڈ سبجیکٹ کے 6 چینلز، اسپورٹس کے 5 چینلز، ہیلتھ اور ایگرو کے 7 چینلز ہیں اور 10 ایجوکیشن کمرشل چینلز ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا آج میڈیا میں بہت جدت اور تنوع آچکا ہے، وزیراطلاعات کا منصب سنبھالنے کے بعد میں نے 22 اپریل 2022 لو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کا اہتمام کیا تھا جس میں مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی تھی، بعدازاں 11 ماہ کے دوران متعدد بار اس اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں ان عہدیداران نے میری رہنمائی کی کہ ہم کس طرح پاکستان میں ایک ذمہ دار میڈیا کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف حکومت کا بل نہیں ہے، میں اس میں ساری تنظیموں کو کریڈٹ دیتی ہوں، یہ میڈیا کا بل ہے جس میں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے، جو لوگ اس بل پر اعتراض کررہے ہیں مجھے یقین ہے کہ انہوں نے یہ بل نہیں پڑھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہلی بار اس بل میں صحافیوں کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کی شق شامل کی ہے، اس بل میں پہلی ترمیم کے تحت لائسنس یافتہ صحافتی ادارے کا ہر ملازم، چاہے وہ ڈیسک پر بیٹھتا ہو، ڈی ایس این جی میں بیٹھتا ہو، کیمرا سنبھالتا ہو یا ایڈیٹر ہو، کچھ بھی ہو، وہ میڈیا ورکر ہی شمار کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسری ترمیم میں ’مِس انفارمیشن‘ اور ’ڈِس انفارمیشن‘ کی وضاحت کی گئی ہے، اس کا تعین چیئرمین پیمرا کے ساتھ 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت اگر کسی صحافی کو تنخواہ کی ادائیگی میں 2 ماہ سے زیادہ کی تاخیر ہوگی تو حکومت اس ادارے کو بزنس نہیں دے گی، حکومت کے اشتہارات کو صحافیوں کی تنخواہوں سے مشروط کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024