• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

ایمان ولانی کی پہلی سپر ہیرو فلم ’دی مارولز‘ کو نومبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع July 21, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ولانی کی پہلی سائنس فکشن فلم ’دی مارولز‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے نومبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایمان ولانی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ کو 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں فواد خان اور مہوش حیات نے بھی کردار ادا کیے تھے۔

’مس مارول‘ میں ایمان ولانی نے مرکزی کردار ’کمالہ خان‘ ادا کیا تھا جو کہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کا کردار ہوتا ہے۔

ویب سیریز کے بعد ایمان ولانی کے مذکورہ کردار کو اب ’دی مارولز‘ میں بھی پیش کردیا گیا اور اداکارہ پہلی بار فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

’دی مارولز‘ مارول اسٹوڈیو کی 2019 کی مقبول فلم ’کیپٹن مارول‘ کا سیکوئل ہے اور نئی فلم میں تین سپر وومن خواتین کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

’دی مارولز‘ کے جاری کیے گئے مختصر ٹریلر میں فلم کے تینوں مرکزی سپر ہیروئن کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

فلم میں بری لارسن، ایمان ولانی اور تیوناہ پیرس نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

’دی مارولز‘ میں تینوں سپر ہیروئنز کو اپنے روایتی کرداروں میں دکھایا گیا ہے، ایمان ولانی اپنے کردار ’کمالہ خان‘ کو ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

ٹریلر کو دیکھ کر کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ تینوں ہیروئنز خصوصی صلاحیتوں کی وجہ سے پلک جھپکتے ہوئے ایک سے دوسرے مقام تک پہنچ کر مخالفین کو کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ٹریلر میں کامیڈی سمیت ایکشن بھی دکھایا گیا ہے جب کہ عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں خاندانی کہانی کو بھی دکھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ’مس مارولز‘ کی ہدایات خاتون فلم نیا ڈکوسٹا نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اس کی کہانی لکھی ہے۔

مذکورہ سیکوئل کی پہلی فلم ’کیپٹن مارول‘ 2019 میں عالمی یوم خواتین پر ریلیز کی گئی تھی، جس نے ریکارڈ کمائی کی تھی، اس فلم میں کیپٹن مارول کا کردار اداکارہ بری لارسن نے ادا کیا تھا۔

’دی مارولز‘ میں پیش کیے گئے تینوں ہیروئنز کے کردار مارول اسٹوڈیو کی مختلف ویب سیریز، فلموں اور کتابوں میں پیش کیے جا چکے ہیں اور اسٹوڈیو کی مجموعی طور پر یہ 33ویں سپر ہیرو فلم ہے۔

فلم کے ٹریلر میں بتایا گیا ہے کہ ’مس مارولز‘ کو نومبر 2023 میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی نمائش کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024