• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

اسٹاک ایکسچینج: 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

شائع July 21, 2023
سلمان نقوی نے کہا کہ ’اگر اسٹاک مارکیٹ 46 ہزار سے اوپر پوائنٹس پر بند ہوئی تو یہ مزید اوپر بھی جاسکتی ہے — فائل فوٹو: آن لائن
سلمان نقوی نے کہا کہ ’اگر اسٹاک مارکیٹ 46 ہزار سے اوپر پوائنٹس پر بند ہوئی تو یہ مزید اوپر بھی جاسکتی ہے — فائل فوٹو: آن لائن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک 100-انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس انڈیکس آج دوپہر 3 بج کر 46 منٹ پر 675 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46 ہزار 73 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ روز 45 ہزار 398 پوائنٹس پر تھا۔

بعد ازاں دن کا اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس گر کر 522 پوائنٹس پر آگیا تاہم گزشتہ روز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 1.15 فیصد اضافہ ہوا اور 45 ہزار 921 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عارف حبیب کارپوریشن کے ڈائریکٹر احسن محنتی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں حصص خرید رہا ہے۔

انہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی پیش رفت کی اہم وجہ اچھے مالیاتی نتائج، اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے مختلف کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس کے نفاذ کو خلاف قانون قرار دینے کے فیصلے اور اس حوالے سے تمام نوٹسز ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پالیسی ریٹ یکساں رکھنے کی رپورٹس کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام رجحانات کی وجہ سے انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس سے عبور کرگیا ہے۔

ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے سربراہ سلمان نقوی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے کئی ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کیا ہے جبکہ انہوں نے بھی اس پیش رفت کی وجہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے اعلان کردہ اسٹینڈ بائی معاہدے کے بعد ہوئی ہے۔

سلمان نقوی کا کہنا تھا کہ ’اگر اسٹاک مارکیٹ 46 ہزار سے اوپر پوائنٹس پر بند ہوئی تو یہ مزید اوپر بھی جا سکتی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024