• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں‘، فیروز خان کا سابقہ اہلیہ پر ہونے والی تنقید پر ردعمل

شائع July 20, 2023
علیزہ سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
علیزہ سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر ہونے والی تنقید پر اداکار فیروز خان نے خاموشی توڑ دی۔

علیزہ سلطان اور اداکارہ فیروز خان کے درمیان ستمبر 2022 میں طلاق ہوئی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے (سلطان) جبکہ فروری 2022 میں بیٹی (فاطمہ) کی پیدائش ہوئی تھی۔

علیزہ سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

طلاق کے بعد علیزہ سلطان نے ماڈلنگ شروع کردی تھی، جس کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد شوبز میں بھی قدم رکھیں گی۔

علیزہ فاطمہ سلطان کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے، تاہم اداکار سے شادی اور طلاق کے بعد وہ شوبز انڈسٹری کا بلواسطہ یا بلاواسطہ حصہ بن چکی ہیں اور اب وہ کافی عرصے سے ماڈلنگ کررہی ہیں۔

علیزہ نے 22 دسمبر کو اپنی ماڈلنگ کے پہلے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں بلوچی اور سندھی امتزاج کے لباس میں دیکھا گیا۔

ان کی جانب سے ماڈلنگ شروع کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے ساتھ ہمدردی بھی کی کہ ان کی شادہ شدہ زندگی اچھی نہیں گزری۔

جہاں لوگوں نے علیزہ سلطان کی تعریفیں کیں، وہیں بعض لوگوں نے انہیں طعنے بھی دیے اور لکھا کہ وہ تاحال سابق شوہر کی ہدولت ماڈلنگ کرکے شہرت حاصل کررہی ہیں۔

علیزہ سلطان پر ہونے والی تنقید پر فیروز خان نے پہلی بار اپنا ردعمل دیا ہے۔

فیروز خان نے سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پر لکھا کہ ’میں اپنے مداحوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ نہیں رہا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اچھا ہو گا اگر میرے مداح ان کی حمایت کریں، سپورٹ کریں اور ان کے لیے آسانی پیدا کریں۔

فیروز خان نے آخر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب مزید نفرت مت کریں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024