• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عینی جعفری طویل عرصے بعد شوبز انڈسٹری میں واپس، بھارتی فیچر فلم میں نظر آئیں گی

شائع July 20, 2023
عینی جعفری نے اپنے کرئیر کا آغاز اشتہار سے کیا تھا —فائل فوٹو: انسٹاگرام
عینی جعفری نے اپنے کرئیر کا آغاز اشتہار سے کیا تھا —فائل فوٹو: انسٹاگرام

طویل عرصے بعد شوبز انڈسٹری میں دوبارہ واپس آتے ہی اداکارہ عینی جعفری نے بولی وڈ فیچر فلم کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔

عینی جعفری نے اپنے کرئیر کا آغاز اشتہار سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈراما انڈسٹری میں قدم رکھا، انہوں نے 2011 میں ڈراما سیریل ’ زپ بس چپ رہو’ سے اداکاری کا آغاز کیا۔

انہیں ٹیلی ویژن اسکرین پر آخری بار 2022 کی ویب سیریز ’منڈی‘ میں دیکھا گیا جہاں وہ صبا قمر، میکال ذوالفقار اور شایان خان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

اب طویل عرصے بعد عینی جعفری نے شوبز میں دوبارہ قدم رکھا ہے، لیکن اب وہ کسی پاکستانی ڈراما یا فلم میں نہیں بلکہ بولی وڈ کی فیچر فلم میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ بولی وڈ فیچر فلم ’کوک‘ کا حصہ بننے جارہی ہیں جس کی ہدایت کاری صارم مومن کررہے ہیں جبکہ انہی نے اس فیچر فلم کو تحریر کیا ہے۔

اس خبر کی تصدیق اس وقت ہوئی جب عینی نے اداکار پال مارلن کی انسٹاگرام اسٹوری ری پوسٹ کی جس میں عینی کو شوٹنگ کے دوران صوفہ پر بیٹھے دیکھا گیا۔

یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ کی تھی، اسٹوری سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عینی جعفری بولی وڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کے ساتھ نظر آئیں گی، انسٹاگرام اسٹوری میں پال مارلن نے بولی وڈ اور فیچر فلم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ٹیم سخت محنت کررہی ہے‘۔

رواں ماہ کے اوائل میں عینی جعفری نے کوک کے عنوان سے اسکرپٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ ’آخر کار، اب اس کا آغاز ہورہا ہے‘۔

مداحوں نے اداکار عینی جعفری کو بھارتی پروجیکٹ پر دستخط کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان ڈراما انڈٖسٹری میں ان کی کمی محسوس کرنے کے حوالے سے بھی کمنٹس کیے۔

عینی جعفری نے جب شوبز انڈسٹری میں دوبارہ واپسی کا اعلان کیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ اداکاری کے میدان میں دوبارہ واپسی پر نروس بھی ہوں اور بہت پرجوش بھی ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’میں محسوس کررہی ہوں کہ اتنا وقت گزرنے کے باوجود اس فن کے لیے مجھ میں جو جذبہ ہے وہ کبھی ختم ہی نہیں ہوا، جب میں شوبز سے دور تھی تو اس دوران میں نے صبر و تحمل سیکھا اور ایک عورت اور ماں ہونے کے ناتے ایک بیش قیمتی سبق یہ بھی سیکھا کہ آپ سب کچھ ایک ہی وقت میں نہیں کرسکتے، ہر چیز اپنے وقت پر ہوتی ہے۔

عینی جعفری نے اپنے کرئیر میں کئی پروجیکٹس میں کام کیا، 2012 میں عینی جعفری ہم ٹی وی کے ڈراما اسیرزادی میں مرکزی کردار میں نظر آئیں، 2013 میں انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی پہلی فلم ہمایوں سعید کی پروڈکشن ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ میں اداکاری کی اور پھر “بالو ماہی’ میں بھی نظر آئیں۔

عینی جعفری نے برقعہ ایوینجر کے نام سے ایک متحرک فلم میں مرکزی کردار ’جیا‘ کو بھی اپنی آواز دی ہے۔

انہوں نے 22 فروری 2014 کو فارس رحمن سے شادی کی، جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

عینی جعفری کے مشہور ڈراموں میں صلہ، عذاب زندگی، میری بہن مایا، منڈی اور دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024