• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آئی فون کا 16 سال پرانا ماڈل کروڑوں میں نیلام

شائع July 19, 2023
ایپل نے آئی فون کا پہلا فور جی ماڈل 2007 میں متعارف کرایا تھا — فائل فوٹو: میڈیا نیوز گروپ
ایپل نے آئی فون کا پہلا فور جی ماڈل 2007 میں متعارف کرایا تھا — فائل فوٹو: میڈیا نیوز گروپ

16 سال پرانے اسمارٹ فون کو خریدنے کے لیے آپ کتنے پیسے خرچ کرنا پسند کریں گے؟ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا پہلا ماڈل آئی فون ایک لاکھ 90 ہزار ڈالرز (تقریباً 5 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار 975 پاکستانی روپے) میں نیلام ہوگیا ہے۔

برطانوی اخبار ’گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون کا پہلا فور جی ماڈل 2007 میں متعارف کیا تھا جس کی نیلامی کے لیے 50 ہزار ڈالرز سے ایک لاکھ ڈالرز تک تخمینہ لگایا تھا، لیکن حیران کُن طور پر 4 گیگا بائٹ ماڈل آئی فون کی نیلامی اصل قیمت سے 300 گنا زیادہ میں ہوئی ہے۔

آئی فون کا پہلا ماڈل اصل میں صرف 599 ڈالرز میں خریدا گیا تھا، نیلام کرنے والے ایل سی جی آکشنز نے اس نیلامی کو ’ہولی گریل‘ کا نام دیا جس کا مطلب یہ انتہائی نایاب ہونے کے ساتھ اس کا تعلق محدود پیداوار سے بھی ہے۔

فون کی نیلامی آن لائن کی گئی تھی، 28 بولیوں کے بعد فون کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 16 جولائی کو آئی فون کا پہلا ماڈل ایک لاکھ 90 ہزار 972 میں فروخت ہوگیا جو اِس وقت پاکستانی روپے میں تقریباً 5 کروڑ 38 لاکھ سے زائد ہے۔

آئی فون کا پہلا ماڈل انتہائی قیمتی سمجھا جاتا ہے، اس کی حالت اب بھی جدید آئی فون کی طرح ہے، جس کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

ایل سی جی آکشنز کے مطابق آئی فون کا پہلا فور جی بی ماڈل متعارف ہونے کے صرف دو ماہ بعد ہی مارکیٹ میں اس کی فروخت میں کمی آگئی تھی کیونکہ اس کا اپ ڈیٹڈ ورژن آئی فون 8 جی بی پیش کردیا گیا جس کی اسٹوریج آئی فون کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے دگنی تھی۔

ایل سی جی آکشنر نے فروری میں ایک اور فرسٹ جنریشن آئی فون 63 ہزار 356 ڈالرز میں فروخت کیا ہے جبکہ رائٹ آکشنز نے مارچ میں فرسٹ جنریشن آئی فون 40 ہزار 320 ڈالرز میں فروخت کیا۔

نیلام گھر کی ویب سائٹ کے مطابق فون کو بیچنے والا شخص ایپل کی انجینئرنگ ٹیم کا حصہ تھا جب آئی فون پہلی بار لانچ ہوا تھا۔

رواں سال آئی فون کو ایجاد ہوئے 16 سال مکمل ہوگئے ہیں، ایپل کے اُس وقت کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو جابز نے 9 جنوری 2007 کو سان فرانسسکو میں میک ورلڈ میں آئی فون متعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ ’آج، ایپل فون کو دوبارہ بحال کرنے جا رہا ہے۔‘

جس کے بعد آئی فون جلد ہی ایپل کا سب سے کامیاب پروڈکٹ بن گیا تھا اور اسے ٹائم میگزین نے 2007 کی سب سے نامور اور کامیاب ایجاد قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024