• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تصاویر: سعود شکیل کی ڈبل سنچری، گال ٹیسٹ کا دوسرا دن پاکستان کے نام

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 149 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
شائع July 19, 2023

پاکستان نے سعود شکیل کی عمدہ ڈبل سنچری کی بدولت سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 149 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

سعود شکیل نے پہلے آغا سلمان کے ساتھ 177 رنز کی شراکت قائم کی اور پھر ٹیل اینڈرز کے ساتھ ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید 183 رنز جوڑ کر پاکستان کو 461 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی۔

سعود شکیل نے میچ کے تیسرے دن بھرپور بیٹنگ کی اور 19 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 208 رنز کی باری کھیلی۔

میچ کے تیسرے دن کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔

میچ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا— فوٹو: اے ایف پی
میچ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا— فوٹو: اے ایف پی

سعود شکیل اور آغا سلمان نے چھٹی وکٹ کے لیے 177 رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
سعود شکیل اور آغا سلمان نے چھٹی وکٹ کے لیے 177 رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

آغا سلمان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 83 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
آغا سلمان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 83 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

آغا سلمان سنچری مکمل کرنے پر ساتھی کھلاڑی سعود شکیل کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آغا سلمان سنچری مکمل کرنے پر ساتھی کھلاڑی سعود شکیل کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اینجلو میتھیوز نے 139 کے اسکور پر سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کیا— فوٹو: اے ایف پی
اینجلو میتھیوز نے 139 کے اسکور پر سعود شکیل کا کیچ ڈراپ کیا— فوٹو: اے ایف پی

سعود شکیل اور نسیم شاہ نے دسویں وکٹ کے لیے 94 رنز کی ساجھے داری بنائی— فوٹو: اے ایف پی
سعود شکیل اور نسیم شاہ نے دسویں وکٹ کے لیے 94 رنز کی ساجھے داری بنائی— فوٹو: اے ایف پی

ابرار احمد نے اننگز کے اختتامی لمحات میں چند بڑے شاٹس کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا— فوٹو: اے ایف پی
ابرار احمد نے اننگز کے اختتامی لمحات میں چند بڑے شاٹس کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا— فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا اسپنر رمیش مینڈسن نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں— فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا اسپنر رمیش مینڈسن نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں— فوٹو: اے ایف پی