• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

بھارت: 2024 کے انتخابات کیلے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ’انڈیا‘ کی تشکیل

شائع July 18, 2023
راہول گاندھی نے اجلاس سے خطاب میں مودی اور بھارت کے درمیان جنگ قرار دیا—فوٹو: اے ایف پی
راہول گاندھی نے اجلاس سے خطاب میں مودی اور بھارت کے درمیان جنگ قرار دیا—فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی درجن سے زائد اپوزیشن جماعتوں نے اگلے سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی) کے خلاف مشترکہ پلیٹ فارم سے حصہ لینے کے لیے ’انڈیا‘ کے نام سے نیا اتحاد تشکیل دے دیا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں 26 جماعتوں کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا گیا ہے۔

بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملکاارجن کھڑگے نے کہا کہ انڈیا ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسیو الائنس‘ کا مخفف ہے۔

ویب سائٹ کوئنٹ کی رپورٹ کے مطابق اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جہاں ملکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ’مل کر ہم ملک کے کئی مسائل حل کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کی 11 رکنی رابطہ کمیٹی جلد ہی تشکیل دی جائے گی۔

کانگریس کے صدر کا کہنا تھا کہ اگلا اجلاس ممبئی میں ہوگا جہاں 11 رکنی کمیٹی کا انتخاب ہوگا اور ممبئی میں ہونے والے اس اجلاس میں پینل اور اپوزیشن رہنما اگلے سال کے انتخابات کے لیے نشستوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کریں گے اور اتفاق رائے کیا جائے گا۔

کانگریس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں وہ اس اتحاد کو ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

ملکاارجن کھڑگے کا کہنا تھا کہ ہم یہاں اپنی جمہوریت اور آئین بچانے کے لیے جمع ہوئے ہیں، یہ بے روزگاری، مہنگائی اور ملک کے اہم مسائل سے نمتنے کے لیے مشترکہ جدوجہد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس جنگ میں کامیاب ہوں گے۔

اس موقع پر بھارتی اپوزیشن کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بی جے پی اور اس کے نظریات کے خلاف ہے، یہ جنگ بھارت اور نریندر مودی کے درمیان ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ جنگ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان نہیں ہے بلکہ بھارت کے تشخص کے دفاع کے لیے ہے، اگر آپ بھارت کی تاریخ دیکھیں گے تو آپ کو بھارت کے تشخص کے لیے لڑتے ہوئے کوئی نظر نہیں آئے گا، یہ بھارت کے اقدار اور نریندر مودی کے درمیان جنگ ہے۔

این ڈی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں نشان دہی کی ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے فیصلے کو راہول گاندھی نے 2024 کے عام انتخابات کے لیے مودی بمقابلہ انڈیا کی جنگ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے ساتھ اتفاقاً دہلی میں بی جے پی کی سربراہی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

بھارت کے ادارے منٹ پرائر نے مذکورہ اجلاس کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں این ڈی اے کا اجلاس وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگا، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

خبرایجنسی ’اے این آئی‘ نے رپورٹ میں بتایا کہ این ڈی اے کا اجلاس لوک سبھا کے انتخابات 2024 میں اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی مشترکہ حکمت عملی کے مقابلے کی تیاریوں کے حوالے سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024