• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

واٹس ایپ کے ویب ورژن کو فون نمبر کے ساتھ استعمال کرنے کا فیچر پیش

شائع July 14, 2023 اپ ڈیٹ July 15, 2023
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویب ورژن کو موبائل نمبر کے ساتھ استعمال کرنے کا فیچر پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیش کردیا۔

کمپنی نے چند دن قبل بتایا تھا کہ واٹس ایپ پر ایسا فیچر پیش کیا جائے گا، جس کے تحت صارفین ویب ورژن پر ایپلی کیشن کو کیو آر کوڈ کے بغیر بھی استعمال کر سکیں گے۔

اب کمپنی نے نیا فیچر پیش کردیا، جس کے تحت صارفین ویب ورژن استعمال کرتے وقت کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کے بجائے فون نمبر فراہم کرنے کا آپشن بھی استعمال کر سکیں گے۔

یعنی اب صارفین اپنی مرضی کے مطابق چاہیں تو کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے ویب ورژن پر لاگ ان ہوں اور چاہیں تو فون نمبر دے کر لاگ ان کوڈ حاصل کریں۔

اس فیچر کے تحت جیسے ہی صارفین واٹس ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر لاگ ان کریں گے تو ان کے موبائل سمیت ویب ورژن پر یہ آپشن نظر آئے گا کہ وہ چاہیں تو فون نمبر کے ساتھ لاگ ان ہوں۔

کمپنی نے اگرچہ فیچر کو پیش کردیا ہے، تاہم فوری طور پر یہ تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا لیکن ترتیب وار اس پر تمام افراد کو رسائی دی جائے گی۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

آپ جس ڈیسک ٹاپ ڈیوائس کو لنک کرنا چاہتے ہیں اس پر واٹس ایپ ویب پیج کھولیں۔

اب نیا آپشن ’لنک ود فون نمبر‘ پر کلک کریں۔

اپنے ملک کا نام اور فون نمبر درج کرنے کے بعد آپ کے موبائل پر 8 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا۔

اس کوڈ کو واٹس ایپ کی موبائل ایپ پر لنکڈ ڈیوائس کے آپشن میں جاکر درج کرنا ہوگا۔

صرف فون نمبر اور ایک وقتی کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے اب آپ آسانی سے کسی بھی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر اکاؤنٹس کو واٹس ایپ ویب سے لنک کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل مارچ 2022 میں واٹس ایپ نے اپنے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کی تھی۔

مذکورہ اپڈیٹ کے تحت صارفین 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی انٹرنیٹ سے کنکٹ پرائمری اسمارٹ فون کے بغیر بھی کرسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024