• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

ایم کیو ایم پاکستان نے رعنا انصار کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

شائع July 14, 2023
رعنا انصار ایوان میں پہلی خاتون پارلیمانی لیڈر بھی ہیں — تصویر: ٹوئٹر
رعنا انصار ایوان میں پہلی خاتون پارلیمانی لیڈر بھی ہیں — تصویر: ٹوئٹر

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں اپنی خواتین پارلیمانی پارٹی کی رہنما رعنا انصار کو صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ رعنا انصار کی جگہ اب علی خورشید اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

ایوان میں پہلی خاتون پارلیمانی لیڈر بننے والی رعنا انصار پہلی ہی خاتون اپوزیشن لیڈر بھی ہوں گی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ کے منظرِ عام سے غائب ہونے کی وجہ سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی پڑی تھی۔

صوبائی اسمبلی آئندہ ماہ اپنی 5 سالہ مدت مکمل کرلے گی جس کے بعد وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے سے نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024