• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سالن میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے پر بیوی شوہر کو چھوڑ گئی

شائع July 13, 2023
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

پڑوسی ملک بھارت میں ٹماٹر کی قیمتیں انتہائی زیادہ بڑھ جانے پر کئی گھروں میں لڑائی جھگڑوں کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں جب کہ بعض افراد کی شادیاں بھی داؤ پر لگ گئیں۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع شہدول میں سالن میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے پر بیوی ناراض ہوکر شوہر کا گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں میاں اور بیوی کھانے کا ڈھابہ چلاتے ہیں، جس کے لیے شوہر مختلف سالن بناتے رہے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ٹماٹر مہنگے ہونے کی وجہ سے بیوی نےانہیں کم ٹماٹر استعمال کرنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے اپنی مرضی سے زیادہ ٹماٹر استعمال کیے۔

رپورٹ کے مطابق بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک ٹماٹروں کی قیمت کم نہیں ہوتیں تب تک ہر سالن میں صرف دو ٹماٹر استعمال کیے جائیں گے لیکن ان کے شوہر نے سالن کو ذائقہ دار بنانے کے لیے زیادہ ٹماٹروں کا استعمال کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوہر کی جانب سے اجازت کے بغیر سالن میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے کا علم ہونے پر دونوں میاں اور بیوی میں سخت جھگڑا ہوا، جس کے بعد بیوی بچوں کو لے کر اپنے میکے چلی گئیں۔

بیوی کے گھر چھوڑ جانے پر شوہر نے مقامی پولیس سے مدد مانگی اور کہا کہ انہیں ان کی صلح بیوی سے کرواکر انہیں واپس گھر لایا جائے۔

اخبار کے مطابق پولیس نے مقامی صحافیوں سمیت دیگر افراد کی مدد سے گھر چھوڑ جانے والی خاتون کو سمجھایا اور انہیں گارنٹی دی گئی کہ اب ان کے شوہر سالن میں زیادہ ٹماٹر استعمال نہیں کریں گے، جس کے بعد ہی بیوی واپس گھر آئیں۔

خیال رہے کہ اس وقت بھارت میں ٹماٹر فی کلو 350 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں، وہاں عام طور پر ٹماٹر 20 سے 30 روپے فروخت ہوتے ہیں۔

چند ماہ قبل ہی وہاں کی متعدد ریاستی حکومتوں نے کسانوں سے خریداری کے لیے ٹماٹر کی فی کلو قیمت ڈیڑھ روپیہ رکھی تھی اور چند ہفتے قبل تک وہاں ٹماٹر 30 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔

لیکن جون کے آغاز کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں میں ٹماٹر کے دام بڑھنے لگے اور اس وقت ہاں عام طور پر ٹماٹر 350 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں جب کہ بعض ریاستوں میں ان کی قیمتیں اور بھی زیادہ ہیں۔

ٹماٹروں کی بٓڑھتی قیمتوں کی وجہ سے وہاں میکڈونلڈ نے ٹماٹروں کو اپنے مینیو سے نکال دیا تھا جب کہ ان کی زیادہ قیمتوں کے باعث امیر اور معروف شخصیات بھی پریشان دکھائی دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024