• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حمائمہ ملک کا فیروز خان کی طلاق سے متعلق خود پر لگے الزامات پر ردعمل

شائع July 12, 2023
علیزہ سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے — ففائل فوٹو: انسٹاگرام
علیزہ سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے — ففائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی اور اداکار فیروز خان کی علیزہ شاہ سے طلاق سے متعلق خود پر لگنے والے الزامات پر پہلی بار ردعمل دے دیا۔

یاد رہے کہ سنہ 2018 میں اداکار فیروز خان کی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے (سلطان) جبکہ فروری 2022 میں بیٹی (فاطمہ) کی پیدائش ہوئی تھی۔

جبکہ 2022 میں ہی دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

علیزہ سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان طلاق کے بعد مداحوں نے حمائمہ ملک پر الزام لگائے تھے کہ ’دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ نند (حمائمہ ملک) ہیں‘۔

کئی صارفین نے سنگین قسم کے الزامات بھی لگائے اور لکھا کہ ’ایسی بہنیں کبھی اپنے بھائیوں کا گھر بسنے نہیں دیتیں‘۔

ان الزامات پر حمائمہ ملک نے براہ راست کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔

تاہم اب پہلی بار حمائمہ ملک نے تنقید کرنے والوں کو کھڑی کھڑی سنا دی۔

اداکارہ نے اپنے بھائی فیروز خان کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں کیک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھائی کے نام طویل پوسٹ لکھی، انہوں نے لکھا کہ ’فیروز ، آپ اللہ کی طرف سے دیا ہوا سب سے بڑا تحفہ اور نعمت ہیں۔‘

اسی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارف نے حمائمہ ملک پر شدید تنقید کی، صارف نے لکھا ’میری نندیں بھی ان کی طرح ہیں، وہ میاں بیوی کو ایک ساتھ وقت گزارنے نہیں دیتیں‘۔

صارف نے بظاہر حمائمہ ملک کی ناکام شادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ناکام شادی شدہ زندگی گزارنے والی خواتین، خواہ وہ ماں ہوں یا بہنیں، صرف اپنے بھائیوں پر انحصار کرتی ہیں‘۔

جس پر حمائمہ ملک نے علیزہ سلطان کا نام لیے بغیر لکھا ’میں نند نہیں ان کی دوست تھی اور وہ میری بہن ہے، میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، اس لیے آپ اپنی نندوں اور اپنے ساتھ ہمارا موازنہ نہ کریں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024