• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سی پیک کے 10 سال: ایم ایل ون، خصوصی اقتصادی زونز پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق

شائع July 11, 2023
فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

پاکستان اور چین نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر ایم ایل۔ون اور خصوصی اقتصادی زونزکے نفاذ پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

سرکاری ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق یہ پیش رفت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چیئرمین نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) ژینگ شانجی کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے سلسلے میں چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

اپنے دورے میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وائس چیئرمین کے ساتھ خصوصی مشترکہ تعاون کمیٹی (جی سی سی) کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کے علاوہ اہم چینی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

چیئرمین این ڈی آر سی ژینگ شانجی سے ون ٹو ون ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین ژینگ شانجی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی تجویز پر چیئرمین این ڈی آر سی نے پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی تیز کرنے کے لیے چینی مہارت کی بھی پیش کش کی۔

دونوں فریقین نے سی پیک کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لینے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے باقاعدہ اجلاس منعقد کروانے اور اگلے مرحلے کے لیے تمام منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا، جس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، جن میں صنعت کاری، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور سماجی شعبے پر زیادہ توجہ مرکوز ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل 2022 میں اقتدار سنبھالنےکے بعد سے موجودہ حکومت نے شہباز شریف کی سربراہی میں سی پیک منصوبے بحال کر دیے گئے ہیں جو پچھلی حکومت نے روک دیے تھے۔

ملاقات میں ایک دہائی قبل سی پیک کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنے چینی ہم منصب سے کہا کہ سی پیک کی ترقی کا سفر شان دار رہا، جس میں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا لیکن حکومت ثابت قدم رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 سے دونوں اطراف کے متعلقہ اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور توانائی اور فزیکل انفرا اسٹرکچر کے کلیدی منصوبےکامیابی کے ساتھ نافذ کیے، جس سے سی پیک کے اگلے مرحلے کی مضبوط بنیاد رکھی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی آر سی نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست اور شراکت دار ہیں، عالمی سیاست کے اتار چڑھاؤ کے باوجود دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مکمل حمایت کی ہے۔

انہوں سی پیک کی ترقی میں احسن اقبال کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ چینی حکام گزشتہ سال اپریل میں احسن اقبال کو سی پیک کا لقب دے چکے ہیں اور سی پیک کے منصوبوں کو بحال کرنے میں ان کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024