• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

یاسرہ رضوی کی خود سے 10 سال چھوٹے شوہر کیساتھ کامیاب شادی کا کیا راز ہے؟

شائع July 10, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام/یاسرہ رضوی
فائل فوٹو: انسٹاگرام/یاسرہ رضوی

اداکارہ اور ہدایت کار یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال چھوٹے شوہر کے ساتھ کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔

یاسرہ رضوی نے 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں بھی کی جاتی رہیں کہ ’اداکارہ نے کسی بچے سے شادی کرلی ہے۔

اداکارہ عام طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے شوہر کے ساتھ بہت کم تصاویر شئیر کرتی ہیں جس کی وجہ سے یہ بھی افواہیں بھی پھیلائی گئیں کہ دونوں کی طلاق ہوگئی ہے۔

تاہم انہوں نے ایک بار عبدالہادی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے فلسفیانہ انداز میں شوہر سے علیحدگی کو لوگوں کی سوچ اور قیاس آرائیاں قرار دیا تھا اور لکھا تھا کہ لوگ آسانی سے دوسروں کے جدا ہونے سے متعلق سوچتے ہیں ۔

شادی کے ایک سال بعد اداکارہ ایک انٹرویو میں بھی بتاچکی ہیں کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

بعدازاں 2021 میں جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ یاسرہ رضوی اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں یاسرہ رضوی نے لمبے عرصے بعد ٹی وی شو میں شرکت کی،

اداکارہ نے تابش ہاشمی کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور خود سے 10 سال چھوٹے شوہر کے ساتھ کامیاب شادی کا راز بتایا۔

میزبان نے سوال پوچھا کہ ’آپ کی عبدالہادی سے کامیاب شادی کا کیا راز ہے؟ کیا وہ آپ سے بہتر ہیں یا آپ برداشت زیادہ کرتی ہیں۔

جس پر یاسرہ نے کہا کہ یہ ایک حقیقی بات ہے کہ عبدالہادی مجھ سے بہتر آدمی ہے، اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عبدالہادی کے ساتھ شادی میری خوش قسمتی ہے۔

یاسرہ نے بتایا کہ میری اور عبدالہادی کی کامیاب شادی کا راز دوستی ہے۔

یاد رہے کہ یاسرہ رضوی کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ’ڈنک‘، ’دل نا امید تو نہیں‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں، جبکہ انہوں نے کامیاب فلم ’چڑیل‘ میں بھی اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

تاہم اب وہ ہدایت کاری پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں، انہوں نے پروگرام میں یہ بھی بتایا کہ اداکاری کرنا آسان ہے لیکن انہیں ہدایت کاری کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024