• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

امریکا: لاس اینجلس کے نزدیک نجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک

شائع July 9, 2023
طیارہ ہوائی اڈے کے رن وے سے 500 فٹ کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا — تصویر: رائٹرز/اسکرین گریب
طیارہ ہوائی اڈے کے رن وے سے 500 فٹ کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا — تصویر: رائٹرز/اسکرین گریب

امریکی ریاست لاس اینجلس کے قریب ایک ہوائی اڈے کے نزدیک ایک کھیت میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ سیسنا سی 550 بزنس جیٹ طیارے نے لاس ویگاس سے پرواز کی تھی جو لاس اینجلس سے تقریباً 137 کلومیٹر جنوب میں واقع ریور سائیڈ کاؤنٹی میں فرانسیسی ویلی ہوائی اڈے کے قریب صبح 4 بجکر 15 منٹ پر گر کر تباہ ہوگیا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ایوی ایشن تفتیش کار ایلیٹ سمپسن نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ مرنے والے مسافر اور پائلٹ تمام بالغ افراد تھے۔

ایلیٹ سمپسن نے کہا کہ نجی ملکیت کا طیارہ چھوٹے ہوائی اڈے کے رن وے سے 500 فٹ کے فاصلے پر گر کر اس وقت تباہ ہوا، جب اس علاقے میں لینڈنگ کی کوشش کی جہاں ’میرین لیئر‘ کہلانے والا موسمی رجحان چھایا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لیے کم سے کم معیارات پر پورا اترتے تھے۔

کچھ روز قبل 4 جولائی کو بھی ایک چھوٹا طیارہ جس میں 4 افراد سوار تھے اسی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک مرد پائلٹ ہلاک اور تین کم عمر نوجوان زخمی ہو گئے تھے۔

ایلیٹ سمپسن نے کہا کہ ہفتے کے حادثے میں طیارے کے گرنے کے بعد آگ نے اس کی دم کے علاوہ پورے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی میڈیا کی فضائی ویڈیو میں ایئر فیلڈ سے سڑک کے پار ایک کھیت کے سیاہ حصے میں چھوٹے طیارے کی شکل میں جلے ہوئے ملبے کو دیکھا گیا۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کا ریڈار ڈیٹا اُس وقت لاس ویگاس سے فرانسیسی وادی تک سفر کرنے والے صرف ایک کاروباری جیٹ کو دکھاتا ہے، اس طیارے نے اترنے سے پہلے میدان کے قریب ایک بار چکر لگایا تھا۔

ریور سائیڈ کاؤنٹی، جہاں فرانسیسی ویلی ہوائی اڈا واقع ہے، کے شیرف کے دفتر نے کہا کہ حادثے کے ردِعمل میں حکام نے ایک ہوائی جہاز کو دیکھا جو ایک کھیت میں آگ کی لپیٹ میں تھا اور اس میں سوار 6 افراد کو جائے وقوع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

ایلیٹ سمپسن نے کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات جاری رکھے گا، اور آئندہ دو ہفتوں میں مزید نتائج کی توقع ہے، تاہم حکام نے مرنے والوں کے نام جاری نہیں کیے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024