• KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am
  • KHI: Fajr 4:43am Sunrise 6:03am
  • LHR: Fajr 3:59am Sunrise 5:25am
  • ISB: Fajr 3:58am Sunrise 5:28am

فلپس تاریخ کےکامیاب ترین اولمپئن

شائع August 1, 2012

London Olympics Swimming Men
لندن: امریکی پیراک ہاتھوں میں طلائی تمغے لیے ہوئے نظر آ رہی ہے۔—اے پی

لندن: تیراکی کے سپر سٹار مائیکل فلپس منگل کو یہاں تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنیوالے اولمپئین بن گئے ہیں۔ امریکہ کے دو سو میٹر ریلے میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد ان کے تمغوں کی تعداد ریکارڈ انیس ہو گئی۔

فلپس نے چار سال قبل بیجنگ مقابلوں میں سونے کے آٹھ تمغے حاصل کیے تھے۔ انہوں نے سوویت جمناسٹ لاریسا لیٹی نینا کو ایک تمغے سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنہوں نے 1956اور 1964ء کے دوران اٹھارہ تمغے جیتے تھے۔

فلپس نے قبل ازیں دو سو میٹر بٹر فلائی فائنل میں اپنا اٹھارواں تمغہ حاصل کرکے لیٹی نینا کے تمغوں کی تعداد کو برابر کیا تھا۔

ایک گھنٹہ سے بھی کم دیر میں وہ واپس پول میں آئے اور امریکہ کو ریلے میں سونے کا تمغہ دلا دیا۔

فرانس نے چاندی اور چین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

تیس جون انیس سو پچاسی کو پیدا ہونے والے فلپس نے اولمپکس میں اپنے کیرئیر کا آغاز سن دو ہزار میں سڈ نی اولمپکس سے کیا جب وہ صرف پندرہ برس کے تھے ۔

ابتدا میں وہ کوئی میڈل حاصل نہ کر سکے مگر دو ہزار چار کے ایتھنزاولمپکس میں انہوں نے اپنا جادو چلایا اور چھ طلائی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

بیجنگ اولمپکس میں انہوں نے آٹھ طلائی تمغے اپنے نام کیے۔

ان کی کامیابیوں کا سلسلہ لندن اولمپکس میں بھی جاری ہے وہ اب تک ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغے حاصل کر چکے ہیں، ابھی ان  کے مقابلے باقی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 اپریل 2025
کارٹون : 21 اپریل 2025