• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

الیکشن کمیشن نے ملازمین کو سائبر حملے سے خبردار کردیا

شائع July 7, 2023
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپنے ملازمین کو ’سائبر حملے‘ سے خبردار کیا ہے جو ای میل کے طریقہ کار سے معلومات چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ای سی پی انفارمیشن سیکیورٹی اسپیشلسٹ نوید احمد کندھیر کی طرف سے ’سائبر سیکیورٹی الرٹ‘ کے نام سے 6 جولائی کو خط لکھا گیا اور ملازمین کو بھیجی گئی ایک ای میل کا اسکرین گریب بھی دیا گیا تھا جس کے ٹائٹل پر ’کیبینٹ‘ لکھا گیا تھا اور صارف سے اس ای میل میں موجود فائل کھولنے کا کہا گیا تھا۔

اس ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے ای سی پی نے کہا کہ کوئی شخص کمیشن کے تمام حکام کو ای میل بھیج رہا ہے۔

ای سی پی نے کہا کہ یہ سائبر حملہ تھا جو کہ معلومات چرانے کی کوشش کے لیے تھا، تاہم ملازمین کو مذکورہ ای میل نہ کھولنے اور اس کو اسپیم میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

ای سی پی کے ایک ملازم کو بھیجی گئی مشکوک ای میل میں 5 جولائی کے ایک خط کے بارے میں بتایا گیا تھا جو کہ اسی ای میل کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔

اس ای میل میں صارف کو خبردار کیا گیا کہ مذکورہ تفصیلات شامل نہیں کی گئیں اور ان سے کہا کہ 11 جولائی تک معلومات فراہم کی جائیں۔

علاوہ ازیں ای میل میں 5 ہندسوں پر مشتمل پاس کوڈ بھی دیا گیا لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ مذکورہ پاس کوڈ کس مقصد کے لیے تھا۔

گوگل سرچ میں مشکوک ای میل بھیجنے والے سے منسلک ٹیلی فون نمبر کا الیکشن کمیشن سے کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری میں ملک بھر میں بجلی کی بندش پر انکوائری پیش رفت میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ نیشنل گرڈ پر سائبر حملے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024