• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نکاح کے 8 ماہ بعد حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ابھی کرکٹر نے شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی— اسکرین شاٹ
ابھی کرکٹر نے شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی— اسکرین شاٹ

نکاح کے تقریبا 8 ماہ بعد پاکستانی کرکٹر حارث رؤف اور ماڈل مزنا مسعود ملک شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات چند دن قبل شروع ہوئی تھیں، بارت کی تقریب 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب ہوئی۔

شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

اگرچہ دونوں شخصیات نے شادی سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئیں۔

حارث رؤف نے پی سی بی اور شاہد آفریدی کی مبارک باد کی پوسٹس انسٹااسٹوریز میں شیئر کیں—اسکرین شاٹ
حارث رؤف نے پی سی بی اور شاہد آفریدی کی مبارک باد کی پوسٹس انسٹااسٹوریز میں شیئر کیں—اسکرین شاٹ

حارث رؤف اور مزنا مسعود نے شادی سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی، البتہ کرکٹر نے ساتھی کرکٹر شاہین آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شادی کی مبارک دیے جانے کی پوسٹس کو انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیا۔

پی سی بی نے بھی انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد پیش کی تھی۔

شاہین آفریدی نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ مختصر ویڈیو ٹوئٹ کی، جس میں تمام کھلاڑیوں نے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد پیش کی۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

حارث رؤف کی شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، تاہم تاحال کرکٹر یا ان کی اہلیہ نے شادی کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔

دونوں نے دسمبر 2022 کے اختتام پر سادگی سے نکاح کیا تھا، اس وقت ایسی خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تاہم بعد ازاں کرکٹر نے بتایا تھا کہ انہوں نے ابھی صرف نکاح کیا ہے۔

نکاح کے بعد حارث رؤف نے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا اور اب 8 ماہ بعد انہوں نے شادی کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024