• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خود کو کسی دوسرے شخص کے لیے تبدیل کرنے پر پچھتاوا ہے، کرن اشفاق

شائع July 6, 2023
کرن اشفاق شادی سے قبل ماڈلنگ کرتی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
کرن اشفاق شادی سے قبل ماڈلنگ کرتی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے خود کو کسی دوسرے شخص کے لیے تبدیل کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی دوسرے کے لیے اپنی ذات کو تبدیل نہ کریں۔

کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے ذو معنی جملے لکھے اور اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ انہوں نے کسی اور کے لیے خود کو تبدیل کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں سابق شوہر اداکار عمران اشرف کا ذکر نہیں کیا، تاہم وہ ماضی میں بھی یہ بتا چکی ہیں کہ وہ شادی سے قبل بہت بولڈ تھیں لیکن شوہر کے لیے انہوں نے خود کو تبدیل کیا تھا۔

اب انہوں نے سابق شوہر کا نام لیے بغیر اپنی پوسٹ میں اس بات پر ایک بار پھر افسوس کیا ہے کہ انہوں نے کسی اور کے لیے اپنی ذات اور شخصیت کو تبدیل کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کرن اشفاق نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اب وہ کسی بھی دوسرے مرد کی محبت کی خاطر ان کی طرز کی زندگی نہیں گزاریں گی اور اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گی۔

انہوں نے یہ عزم بھی کیا کہ اور نہ ہی وہ کسی دوسرے مرد کو اپنی محبت کی خاطر تبدیل ہونے کا کہیں گی۔

انہوں نے تمام مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی کی محبت کی خاطر اپنی ذات اور شخصیت کو تبدیل نہ کریں اور نہ ہی وہ کوئی اور چیز کسی کے لیے چھوڑیں۔

ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کسی اور کے لیے خود کو تبدیل کیا، جس پر انہیں اب پچھتاوا ہے۔

کرن اشفاق کی پوسٹ پر درجنوں مداحوں اور متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ دوسروں کے لیے اپنی شخصیت تبدیل کرنا بے وقوفی ہوتی ہے۔

مداحوں نے ان کی خوبصورتی اور بولڈ انداز کی بھی تعریفیں کیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کرن اشفاق ماضی میں بھی مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اس بات پر اظہار افسوس کر چکی ہیں کہ انہوں نے شادی کے بعد خود کو دوسرے شخص کے لیے تبدیل کیا۔

انہوں نے اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی، دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔

طلاق کے بعد کرن اشفاق کو سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جا رہا ہے اور اب وہ ماضی کی طرح بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عمران اشرف سے شادی سے قبل بھی کرن اشفاق ماڈلنگ کیا کرتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024