• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا مریم انصاری اُمید سے ہیں؟

شائع July 5, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ڈھائی سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ مریم انصاری کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے اُمید سے ہونے کی خبریں وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر دورانیے کی ویڈیو میں مریم انصاری کو اپنی ساس کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم انصاری حمل سے ہیں اور ویڈیو میں واضح طور پر ان کا ’بے بی بمپ‘ دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو میں ان کی ساس ان کے قریب آکر ان کے ’بے بی بمپ‘ کو ہاتھ لگاکر انہیں گلے لگاتی دکھائی دیتی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں مریم انصاری اور ان کی ساس کو مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ویڈیو میں ان کی آواز سنائی دیتی۔

مذکورہ ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ مریم انصاری اُمید سے ہیں۔

متعدد شوبز ویب سائٹس نے بھی اداکارہ کے اُمید سے ہونے کی خبر دی، تاہم خود اداکارہ یا ان کے اہل خانہ نے خبر کی تصدیق نہیں کی۔

مریم انصاری نے فروری 2021 میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی کی تھی۔

دونوں نے فروری 2020 میں سادگی سے نکاح کیا تھا اور دونوں نے نکاح کی تقریب کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا تھا۔

نکاح کے 10 ماہ بعد دسمبر 2020 کے اختتام پر ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور انہوں نے شادی کی تصدیق فروری میں کی تھی۔

اب شادی کے ڈھائی سال بعد خبریں ہیں کہ اداکارہ اُمید سے ہیں، تاہم اس حوالے سے اداکارہ اور ان کے شوہر سمیت ان کے اہل خانہ نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024